اشارہ کرنا، ہر اک نشانی سمیٹ لوں گا

اشارہ کرنا، ہر اک نشانی سمیٹ لوں گا
جہاں کہو گے وہیں کہانی سمیٹ لوں گا

تم اپنے حصے کی بے وفائی سمیٹ لینا
میں اپنے حصے کی رائیگانی سمیٹ لوں گا

میثم عباس