Ducky Bhai Arrested at Airport

youtuber saad ul rehman aka ducky bhai got arrested

پاکستان کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ ہے ذرائع کے مطابق ڈکی بھائی پاکستان سے باہر جا رہے تھے کہ انہیں انٹرنیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی جانب سے گرفتار کیا گیا۔ ڈکی بھائی کے خلاف سائبر کرائم ایجنسی کے اندر تحقیقات جاری ہیں۔ ڈکی بھائی پاکستان کے معروف یوٹیوبر ہیں جن کا اصل نام سعد الرحمن ہے۔
ڈکی بھائی اس سے پہلے بھی کئی اتنازعات کا شکار رہے ہیں، خاص طور پر گزشتہ دنوں ڈکی بھائی نے اپنے ساتھی یوٹیوبرز کے ساتھ مل کر ان لائن کورس بیچنا شروع کیا تھا جس کی مد میں انہوں نے کروڑوں روپے وصول کیے لیکن وہ اچھا کورس فراہم نہ کر سکے تھے۔ اب ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ڈکی بھائی کو کس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے یا ان کے خلاف کس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
یہاں یہ واضح رہے کہ ڈکی بھائی کے ملینز میں سبسکرائبرز ہیں اور ان کی ہر ویڈیو پر بھی ملینز میں ہی ویوز اتے ہیں۔ وہ پاکستان کے امیر ترین یوٹیوبرز میں سے ایک ہیں۔ کچھ دنوں پہلے ڈکی بھائی نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر پاکستان کا مہنگا ترین ریسٹورنٹ شروع کیا ہے۔
ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ یوٹیوب کے پر ولاگز بناتے ہیں۔ اس سے قبل ڈکی بھائی گیمنگز کے اوپر ویڈیو بنایا کرتے تھے۔ ڈکی بھائی روسٹنگ کی ویڈیوز بھی بناتے رہے ہیں جس کی وجہ سے بھی وہ کئی تنازعات کا شکار رہے۔