Prices of Gaot and Cows for Eid e Qurban

ایک لاکھ کا بڑا جانور اور بکرا 30 ہزار روپے کا۔ لاہور کی بکر منڈی کے اندر ریٹ گر گیا۔ اگر اپ سستا بکرا خریدنا چاہتے ہیں تو اس وقت منڈی فورا پہنچ جائیں۔ یہ بکر منڈی لاہور کے نواح میں موجود ہے۔ یہاں پہ بہت ہی سستے جانور دستیاب ہیں بکروں کا ریٹ انتہائی کم ہے۔ بڑے جانوروں کا ریٹ بھی بہت کم ہے۔ بہت بڑی تعداد میں شہری بکرے خریدنے کے لیے اس بکر منڈی پہنچ رہے ہیں۔ اپ بھی یہاں پہ ائیں اور بکرا خرید کے لے جائیں۔ عید کی خوشیاں دوبالا کریں۔ جو لوگ ایک بکرا خریدنا چاہتے تھے اب اتنی کم قیمت میں تین بکرے خرید سکتے ہیں اور جو لوگ ایک بڑا جانور خریدنا چاہتے تھے وہ اس قیمت میں دو بڑے جانور کٹے اور وچھے خرید سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ گردش کر رہی ہے لیکن نیچے بکر منڈی کا نام موجود نہیں ہے۔ ایسی کسی بھی پوسٹ کو دیکھ کر لوگ بہت زیادہ خوش ہوتے ہیں لیکن بعد میں پتہ چلتا ہے کہ یہ فیک پوسٹ تھی پاکستانی فیک خبریں بنانے اور فیک پوسٹ بنانے میں ملکہ رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ ان فیک خبروں کو پڑھ کے درست سمجھ بیٹھتے ہیں ہماری اج کی اس تحریر کا مقصد ان فیک خبروں کا سدباب کرنا اور لوگوں تک صحیح اگاہی پہنچانا ہے۔ اس وقت لاہور کی کسی بھی بکر منڈی چلے جائیں تو سب سے سستا بکرا ایک لاکھ روپے میں اور سب سے سستا بڑا جانور چار لاکھ روپے میں دستیاب ہے پورے پاکستان کی بکر منڈیوں کے بھی یہی حالات ہیں۔ جانوروں کی قیمتیں اسمان پہ پہنچی ہوئی ہیں۔

ہم خود گزشتہ رات بکر منڈی گئے چار گھنٹے کی تگ و دو کے بعد بڑی مشکل سے ایک لسا سا دنبہ ملا وہ بھی ایک لاکھ روپے میں۔ بہت سے لوگ انتظار کر رہے ہیں کہ عید کے قریب جا کر شاید قیمتیں گر جائیں لیکن تا حال بکر منڈی کے اندر جانور فروخت کرنے والوں کی چاندی ہے۔ جبکہ جانور خریدنے جانے والوں کی جیبیں خالی ہو گئی ہیں بہت سے لوگ تو یہ بھی گلا کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ شاید اس سال وہ قربانی ہی نہ کر سکیں لیکن ساتھ ہی پر امید بھی نظر اتے ہیں کہ عید قربان کے قریب جا کر یہ قیمتیں گر جائیں گی اور وہ بھی اپنی استطاعت کے مطابق خوبصورت جانور لے سکیں گے۔ عید قرباں پر ہر کسی کا دل ہوتا ہے کہ وہ قربانی کرے اس وقت بڑھی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے جانوروں جانوروں کو خریدنا انتہائی مشکل نظر ا رہا ہے۔

جانوروں کے مالکان تو بہت خوش ہیں لیکن جانور خریدنے والے پریشانی کا شکار ہیں ہماری یہ دعا ہے کہ جانوروں کی قیمتیں کچھ کم ہوں تاکہ ہر بندہ جانور خرید کر قربانی کر سکے اور ساتھ ہی یہ بھی دعا ہے کہ قیمت اتنی بھی نہ گر جائیں کہ جانوروں کو سارا سال پالنے والوں کو نقصان ہو۔ اللہ تعالی سب کے رزق میں برکت ڈالے اور ہر کسی کو قربانی کرنے کی طاقت نصیب کرے امین