Fraud caught
مارکیٹ کے اندر روز ہی نئے سے نیا فراڈ آرہا ہے اور اسی طرح کا ایک فراڈ ایکس 4 انویسٹمنٹ کے نام سے آیا ہے۔ انہوں نے میرے سے رابطہ کیا مجھے بہت سے پیسوں کی آفر کی بلکہ کہا کہ اپ پارٹنر بن جائیں لیکن میں نے انکار کر دیا۔ انہوں نے مجھے کہا کہ اپ کو 20 پرسنٹ دیں گے اور مل کے پیسے کماتے ہیں۔ میں نے ان کو بتایا کہ میں تو فراڈز اور ایسے فیک انویسٹمنٹ والوں کو ایکسپوز کرتا ہوں اور میں اب اپ کو ایکسپوز کروں گا۔
اس پر جو خاتون میرے سے واٹس ایپ پر بات کر رہی تھی انہوں نے مجھے دھمکیاں دینا شروع کر دی کہ سوچنا بھی مت اس ویب سائٹ کو ایکسپوز کرنے کا اور تمہیں پتہ نہیں ہے کہ اس کے پیچھے کون ہے اور یہاں پہ وہ آپ سے تم پہ آگئی۔
میں نے اسے کہا کہ میں نے تو ٹریزر این ایف ٹی کو بھی ایکسپوز کیا جو اربوں روپے کما کے بھاگ گئی یہ بھلا کیا چیز ہے بلکہ فارغ سی ویب سائٹ ہے ایکس فار انویسٹمنٹ کی تو اس لڑکی نے مجھے دھمکیاں دینی شروع کر دی۔
پھر میں نے اس لڑکی کو کہا کہ ایک حل ہو سکتا ہے کہ میں اپ کو ایکسپوز نہ کروں، آپ مجھے سپانسر کر دیں، آپ مجھے پے کر دیں۔ اپ مجھے کہہ رہے ہیں کہ ویڈیو بنانے کے پیسے دینے ہیں، آپ ویڈیو نہ بنانے کے پیسے دے دیں تو اس پر لڑکی نے الٹی سیدھی باتیں کرنا شروع کر دیں، جس کے بعد میں نے ان کو کہا کہ میں نے یہ نہیں کرنا۔
دوبارہ پھر اس لڑکی کے میسجز اور کالز آنے لگ پڑیں کہ اپ ہمارے ساتھ کام کر لیں پارٹنرشپ کر لیں بہت زیادہ پیسہ ہے جو ہم مل کے کما سکتے ہیں۔ لیکن میں نے پھر اس کے بعد انکار کر دیا کہ آپ کی ٹون بھی نہیں ٹھیک اور باقی معاملہ یہ ہے کہ میں اس طرح کے کام میں پڑھتا نہیں ہوں۔ میں نے فراڈ فیک اور دو نمبر کام کرنا نہیں ہے، ایک نمبر کام کرنا ہے اللہ تعالی مجھے بہت اچھا پیسہ دے رہا ہے ٹک ٹاک سے بھی، یوٹیوب سے بھی، میری جاب سے بھی، میری ویب سائٹ سے بھی۔ میری جو بات ہوئی اس خاتون کے ساتھ وہ مختصراً میں نے نیچے سکرین شاٹ لگا دیے ہیں وہ دیکھ کے خود آپ حساب لگا لیں کہ یہ لوگ کیا کیا کرتے ہیں اور کیسی کیسی آفرز کرتے ہیں اور پھر کیسی دھمکیاں دیتے ہیں۔ بس آپ اس پلیٹ فارم سے دور رہیں۔

Treasure NFT, 4X INVESTMENT, ponzi schemee, fraud alert, scam exposed, financial crimes in Pakistan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے