بڑی خبر! متحدہ عرب امارات نے ویزے کھول دئیے

متحدہ عرب امارات نے نئی ویزا پالیسی جاری کرتے کردی ہیں۔ اس ویزا پالیسی کے تحت کنفرم ریٹرن ٹکٹ اور بینک اسٹیٹمنٹ میں کم ازکم 5 ہزار امریکی ڈالر یا مساوی رقم دکھانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اماراتی سفارتخانے نے کہا ہے ویزے کی درخواست جمع کرانے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ جس کے بعد اگر درخواست گزار کے پاس بینک اسٹیٹمنٹ میں کم از کم 5 ہزار امریکی ڈالر یا مساوی رقم ہوگی تو ہی اس کو ویزا ایشو کیا جائے گا۔
اماراتی سفارتخانے میں درخواست جمع کراتے وقت ہوٹل یا رہائش کا ثبوت اور کنفرم ریٹرن ٹکٹ پیش کرنا لازمی ہوگا۔ اس کے ساتھ ویزا کے لیے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم 6 ماہ ہونی چاہیے۔
نئی ویزا پالیسی کے تحت 5 سال سے کم عمر بچوں کو ویزا سینٹر لے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، 6 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کی تصویر ویزا سینٹر میں لی جائے گی، 15 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو ویزا سینٹر جانا لازمی ہوگا۔
واضح رہے کہ ترجمان کے مطابق بائیومیٹرک تصدیق اور پراسیسنگ کا عمل ویزا سینٹر میں مکمل کیا جائے گا۔
UAE Visa, Pakistan to UAE, 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے