بھارتی فوجی سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل

بھارتی فوجی پاکستان کی سرحد عبور کر کے پاکستان کے اندر داخل ہو گیا اور رینجرز نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اس بھارتی فوجی کو حراست میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بدھ کے روز پیش ایا جب پنجاب کے میدانی علاقے میں بارڈر کے قریب ایک انڈین فوجی کسانوں کے ساتھ باتیں کرتا ہوا پاکستان کی سرحد کراس کر کے پاکستان کے حدود کے اندر داخل ہو گیا۔ وہاں پہ موجود رینجرز نے بروقت کاروائی کی اور 182 بٹالین کے کانسٹیبل پی کے سنگھ کو اس کی سروس رائفل سمیت گرفتار کر لیا۔

Indian soldier arrested by Pakistan

پی کے سنگھ اس وقت پاکستانی افواج کی حراست میں ہے۔ پاکستانی فوج نے انٹرنیشنل قانون کے مطابق انڈین فوجی کو حراست میں لینے کے بعد بھارتی حکومت کو اس حوالے سے اگاہ کر دیا اور اس وقت سرحد کے اوپر پاکستان اور بھارت کے حکام کی فلیگ میٹنگ جاری ہے۔ جس میں بھارتی فوجی کی واپسی کے حوالے سے کوششیں کی جا رہی ہیں یاد رہے کہ جب بھی کوئی فوجی غلطی سے سرحد پار کر لیتا ہے تو اسے گرفتار کر کے اس کے ملک کو اگاہ کیا جاتا ہے اور پھر اس کی واپسی کے بدلے کچھ شرائط رکھی جاتی ہیں۔

جس طرح کے پاکستان کے بھی سینکڑوں افراد بھارت کی جیلوں میں موجود ہیں کچھ ماہی گیر غلطی سے سمندری اور دودھ پار کر کے چلے گئے اور کچھ کسان زمینی حدود پر کر کے چلے گئے تو انہیں بھارت نے گرفتار کر لیا تھا یہ لوگ بھارتی جیلوں میں موجود ہوتے ہیں۔ لیکن ایک بھارتی فوجی ان سینکڑوں لوگوں سے زیادہ قیمتی ہوتا ہے کیونکہ فوجی ایک سٹریٹیجک اہمیت رکھتا ہے۔ اب پاکستانی حکام ایک بھارتی فوجی واپس کرنے کے بدلے میں اپنے کئی پاکستانی بھائیوں کو چھڑوا سکتے ہیں اس حوالے سے شرائط و ضوابط طے کرنے کے لیے پاکستان اور بھارتی حکام کی فلیگ میٹنگ سرحد کے اوپر جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے