
کشمیر میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال لیں اور بڑی بڑی دھمکیاں دینے کے بعد بھارت اخر کار ڈر گیا ہے۔ بھارت کا ایک جہاز جو پاکستان کی فضائی حدود کی جانب ا رہا تھا اسے ڈائریکٹ وزیراعظم بھارت نریندر مودی کے ارڈر سے موڑا گیا اور اس کا روٹ چینج کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نریندر مودی کا جہاز دوسرے ملک سے انڈیا جانا تھا اور اس کا روٹ پاکستان کی فضائی حدود سے ہو کر گزرتا تھا لیکن نریندر مودی نے پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے سے گریز کیا اور حکم دیا کہ لمبا روٹ اختیار کیا جائے لیکن پاکستان کی فضائی حدود سے نہ گزرا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے میرا بھرپور استعمال کیا، اداکارہ کے الزامات
دوسری جانب پاکستان نے بھی بھارت کے لیے اپنے فضائی روٹ کو بند کر دیا ہے اس کے علاوہ سفارتی سطح پر سخت اقدامات کرنے کا بھی اندیہ دے دیا ہے پاکستان نے شملہ معاہدے کو بھی منسوخ کرنے کا اندیہ دے دیا ہے جبکہ پاکستان نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی کی تو وہ ابھی نندن کو یاد رکھے پاکستان تب بھی بھارت کے خلاف جارحانہ کاروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا تھا اور اج بھی پاکستان اتنا ہی محفوظ ہے۔
پاکستان کے افواج اپنی سرحدوں اور اپنے شہریوں کی حفاظت کرنا بخوبی جانتی ہے بھارت کسی بھی زوم میں نہ رہے پاکستان نے اپنے تمام شہروں اور اپنی تمام سرحدوں کی حفاظت مزید سخت کر دی ہے وزیر دفاع خواجہ اصف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے اندر تقریب کاری کی کاروائیاں کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے لیکن بھارت ایسا کوئی بھی منصوبہ کامیاب نہیں بنا سکے گا بھارت نے ہمیشہ پاکستان کے اندر تقریب کاری کی ہے اور اس کی ایک زندہ مثال کلبوشن یادیو کی صورت میں اج بھی پاکستان میں موجود ہے سوشل میڈیا کے اوپر پاک بھارت جنگ شروع ہو چکی ہے انڈیا کی جانب سے پاکستان اور پاکستانیوں پر شدید قسم کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔
جبکہ دوسری جانب پاکستانی بھی سوشل میڈیا پر بھارت کے خلاف بھرپور پروپگینڈا وار جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم پاکستان کے اندر ٹویٹر بند ہونے کی وجہ سے پاکستانی شہریوں کو بھارتی پروپگینڈے کا جواب دینے میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔