خانہ کعبہ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر بولڈ میوزک کانسرٹ

ظالموں نے ایک بار پھر حرم مکہ کی ناموس کی پامالی کی ہے۔ آئے روز خانہ کعبہ یا مدینہ منورہ کے نزدیک ایسے ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔ اب پھر خانہ کعبہ سے صرف چند کلومیٹر کے فاصلے پہ ایک بہت بڑے میوزک کانسرٹ کا انعقاد کیا گیا جہاں پہ دنیا کی ایک بڑی معروف بولڈ سنگر جینیفر لوپیز نے اپنے جلوے دکھائے، گانے گائے، بولڈ ایکشن کیے اور ہزاروں کی تعداد میں سعودی شہری وہاں پر ناچتے رہے۔

یہ واقعہ خانہ کعبہ سے صرف چند کلومیٹر کے فاصلے پہ واقع شہر جدہ میں پیش آیا۔ واضح رہے کہ جدہ کا شہر مکہ مکرمہ سے صرف 80 کلومیٹر کے فاصلے پہ ہے اور اسی شہر کے اندر یہ میلہ سجایا گیا جہاں پہ جنفرل لوپیز نے گانے گائے، بول ڈریس پہن کے ڈانس کیا اور بہت بڑی تعداد میں سعودی شہری بھی جھومتے رہے۔ جینفر لوپیز کے اس کانسرٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں جس کو دیکھنے کے بعد پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات شدید مجروح ہیں اور وہ سعودی حکومت کو بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

یہاں یہ بات آپ کو بتاتے چلیں کہ سعودی حکومت ایسے کانسرٹس کیوں کروا رہی ہے؟ سعودی عرب کے پاس پیسے کمانے کا ایک ہی ذریعہ تھا پٹرول، تیل اور گیس۔ لیکن اب یہ ذخیرے ختم ہوتے جا رہے ہیں تو سعودی حکومت نے پیسہ کمانے کے لیے نیا ذریعہ سیاحت کو بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی تناظر میں سعودی عرب کے مختلف شہروں کے اندر کانسرٹ کروائے جا رہے ہیں، سینما بنائے جا رہے ہیں، فلمیں شوٹ ہو رہی ہیں، ڈرامے بن رہے ہیں، گانے گانے کے حوالے سے پروگرام اور میلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

سیاحت کے لیے ہی سعودی عرب اپنا ایک نیا شہر نیوم بنا رہا ہے جہاں کھلے ساحلوں پر چھوٹے لباس میں خواتین گھوم پھر سکیں گی۔ یہ سارے کا سارا کام صرف پیسہ کمانے کے لیے سعودیہ حکومت کر رہی ہے اور اپنے اپ کو لبرل ظاہر کرنے کے لیے آئے روز حرم مکہ اور مدینہ منورہ کے قریب ترین شہروں اور صحراؤں میں بھی میوزک کانسرٹس منعقد کیے جا رہے ہیں۔ علماء ان تمام معاملات کو قرب قیامت کی نشانیاں قرار دیتے ہیں اور ان کا یہ کہنا ہے کہ قیامت کے قرب کی جو نشانیاں بتائی گئی تھی ان میں سے ایک یہ بھی تھی کہ حرم مکہ کی ناموس اس حالت میں نہیں رہے گی اس حالت میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے دور میں تھی اور اب قیامت قریب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے