ہمارے اوپر ہونے والے مظالم کا ڈوزئیر آئی ایم ایف کو پیش کریں گے: پی ٹی آئی کا اعلان

ہمارے اوپر ہونے والے مظالم کا ڈوزئیر آئی ایم ایف کو پیش کریں گے: پی ٹی آئی کا اعلان



لاہور: سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کو پیش کرنے کے لیے ہماری پارٹی نے ایک ڈوزئیر تیار کرلیا ہے جس میں پی ٹی آئی پر گزشتہ ڈھائی سال میں ہوئے بدترین مظالم سے متعلق بتایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر فیصل چوہدری نے میڈیا کو مزید بتایا کہ ہماری پارٹی نے آئی ایم ایف وفد سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، اسی ضمن میں بانی چیئرمین عمران خان نے عمر ایوب اور جوڈیشل کمیشن ارکان کو رابطے کی اجازت بھی دے دی ہے، ہم بہت جلد آئی ایم ایف وفد سے رابطہ کریں گے اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرعمر ایوب ان سے ملاقات بھی کریں گے۔

وکیل فیصل چوہدری نے اپنی پریس کانفرنس میں میڈیا کو مزید بتایا کہ جو ڈوزئیر ہم آئی ایم ایف وفد کو دیں گے وہ حقائق پر مبنی ہے اور گزشتہ اڑھائی سال میں جو کچھ ہمارے ساتھ، ہماری پارٹی کے ساتھ، ہمارے کارکنان کے ساتھ ہوا وہ سب اس ڈوزیئر میں شامل ہے۔

فیصل چوہدری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ایس او پی کے تحت عمران خان سے وکلاء کی ملاقات ہوئی ہے جبکہ بشریٰ بی بی نے بھی عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم پاکستانی عدالتی نظام پر اسالٹ ہے، کورٹ پیکنگ پر وکلاء تحریک ہے ساتھ کھڑے ہیں، ججز کو امپورٹ کرکے سپریم کورٹ لایا جارہا ہے، پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے اورعوام نے 8 فروری 2024 کو ہمارا ہی ساتھ دیا تھا اور پی ٹی آئی کوہی ووٹ دیئے تھے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ک اور ملکی مفاد میں تضاد ہے، جو میں نے اوپن خطوط لکھے ہیں ان پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، پاکستان میں رول آف لاء کو ختم کردیا گیا ہے ۔
دوسری جانب، عمران خان نے کامیاب صوابی جلسے پر عوام اور کارکنان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

جدید تر اس سے پرانی