بہت بڑی خبر! سانحہ 9 مئی: علیمہ خان اور عظمیٰ خان بےقصور قرار

بہت بڑی خبر! سانحہ 9 مئی: علیمہ خان اور عظمیٰ خان بےقصور قرار


جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان بے قصور قرار، درخواست ضمانت واپس لے لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت نے سانحہ 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں عمران خان کی ہمیشرہ علیمہ خان اور عظمی خان کو بے قصور قرار دے دیا ہے، اس بڑی ڈویلپمنٹ کے بعد علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے جناح ہاؤس کیس میں درخواست ضمانتیں بھی واپس لے لیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں تفتیشی افسر نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو بے قصور قرار دیا۔

اس ضمن میں تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان اور عظمی خان کے خلاف تفتیش مکمل کرلی ہے، علیمہ خان اور عظمی خان جناح ہاؤس کیس میں بے قصور ہیں اور نہ ہی ان کی جناح ہاؤس کیس میں گرفتاری درکار ہے۔ تفصیل کے مطابق تفتیشی افسر کے بیان کے بعد علیمہ خان اور عظمی خان نے جناح ہاوس کیس میں درخواست ضمانتیں واپس لے لیں۔

جبکہ دوسری جانب ایک اور بڑی ڈویلپمنٹ دیکھنے کو یہ ملی کہ سانحہ 9 مئی کے 5 مقدمات میں اعظم سواتی کو قصور وار قرار دے دیا گیا۔ اس ضمن میں سانحہ 9 مئی کے 5 مقدمات میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی، تمام پانچوں مقدمات میں پولیس کی تفتیش مکمل ہوگئی جس میں اعظم سواتی کو قصور وار قرار دے دیا گیا۔

جبکہ عدالت نے ضمانتوں پر دلائل دینے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 25 فروری بروز منگل تک ملتوی کردی، سماعت کے دوران جج نے اہم ریمارکس دیے کہ آپ لوگ ضمانتوں پر بحث کریں، ہوسکتا ہے آپ کی ضمانت منظور ہوجائے۔

جس پر اعظم سواتی نے موقف اپنایا کہ میری طبیعت ناساز ہے، آج ضمانتوں پر بحث نہیں کر سکتا، جج منظر علی گل نے کہا کہ بحث آپ کے وکلا نے کرنی ہے، اعظم سواتی نے کہا کہ یہ جھوٹے کیس بنائے گئے ہیں۔

دریں اثناء، سماعت کو 25 فروری تک ملتوی کردیا گیا۔
جدید تر اس سے پرانی