چور موبائل فون کمپنی کا ٹاور لے اڑے

 

Larkana Mobile Tower


آگے کوئی نہیں ہے اور یہ ثابت کیا ہے سندھ کے شہر لاڑکانہ کے ایک مزدور ہاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک موبائل نیٹورک کمپنی نے لاڑکانہ میں ایک مزدور کے 10 مرلہ پلاٹ پر اپنا ٹاور لگایا ہوا تھا جس کا ماہانہ کرایہ موبائل فون کمپنی اس بندے کو دیتی تھی۔ جن لوگوں کی زمین پر ایسے ٹاور لگے ہوئے ہیں انہیں معلوم ہے کہ کمپنی ٹاور کے ساتھ مشینیری، جنریٹر اور دوسرا سامان وغیرہ لگاتی ہے اور ہر ماہ زمین کے مالک کو اچھا خاصہ کرایہ دیتی ہے۔

لیکن لاڑکانہ کے اس شہری کے ساتھ تھوڑا مسئلہ ہوا، کمپنی کے سسٹم میں اشو بنا اور اس شخص کا ماہانہ کرایا جانا بند ہوگیا۔ 3 ماہ تک اس نے کرائے کی رقم کا انتظار کیا اور کمپنی کو شکایت بھی لیکن اسکا مسئلہ حل نہ ہو سکا جس کے بعد اس شخص نے معامالات اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کیا اور پورا ٹاور ہی چھوٹے چھوٹے حصوں میں کاٹ کر کباڑیو کو بیچ دیا، شہری نے جنریٹر اور دوسرا سارا سامان بھی کباڑیے کو کلو کے حصاب سے سیل کردیا۔ 

کمپنی کو اس کچھ معلوم نہیں تھا، پھر چند دن بعد کمپنی کو بار بار اس علاقے میں سگنل نہ ہونے کی شکایات موصول ہونے لگیں جس پر کمپنی نے اپنی ٹیم ٹاور کو چیک کرنے بھیجی لیکن جب ٹیم پہنچی تو دیکھا کہ ٹاور اور ساری مشینیں غائب ہیں۔ ان لوگوں نے زمین کے مالک سے پوچھا تو اس نے کہا مججے تو کچھ نہیں معلوم مجھے تو کرایہ بھی نہیں مل رہا کئی ماہ سے۔ ٹیم نے پولیس سے رابطہ کیا اور تلاش شروع کی تو لاڑکانہ کے ایک کباڑیے کے پاس دو پرزے ملے، تفتیش پر کباڑیے نے بتایا کہ زمین کے ملاک نے سارا ٹاور کلو کے بھاؤ اسے سیل کردیا تھا جو اس نے آگے بیچ دیا ہے۔ 

کمپنی کے لوگ اس بندے کے اپس واپس گئے تو اس نے اپنا 3 مہنیوں کا کرایہ رکھ کے باقی رقم انہیں پکڑا دی کہ یہ لے لیں۔ اب کپمنی پریشان ہے کیونکہ کروڑوں کا ٹاور اور مشینیں اس بندے نے چند لاکھ میں کباڑیے کو بیچ دیں۔ 

Keywords: Tower ki kahani, usman khadim kamboh, interesting story, urdu kahani, larkana, mobile company,

Previous Post Next Post