سانس جب تک بحال ہے بابا - شہزاد قیس کی اردو شاعری


بہترین اردو شاعری۔ شہزاد قیس کی شاعری، اردو غزل، Urdu Poetry

سانس جب تک بحال ہے بابا
آرزُو کا وَبال ہے بابا

سینکڑوں نعمتوں کا مل جانا
غالباً نیک فال ہے بابا

یار کے دَر پہ ناچتی ہے زَمین
زَلزلہ بھی دَھمال ہے بابا

شیخ سمجھاتا ہے مثالوں سے
اور وُہ بے مثال ہے بابا

او حرم جا کے کانپنے والے
ہر جگہ ذُوالجلال ہے بابا

دُوسری سمت کوئی ہے ہی نہیں
صرف آنکھوں کی چال ہے بابا

لیلیٰ بننے کی سب کو خواہش ہے
قیسؔ بننے کا کال ہے بابا


دوسرا حصہ


ہر خوشی کو زَوال ہے بابا
ایک غم کا سوال ہے بابا

جس کسی کو بھی گھِن نہیں آتی
اُس پہ دُنیا حلال ہے بابا

دانے دانے پہ نام کا مطلب
دانے دانے پہ جال ہے بابا

چیونٹیاں بھی ذَخیرہ کرتی ہیں
بانٹنے میں کمال ہے بابا

صرف اَچھے خیال سوچا کرو
یہ جہان اِک خيال ہے بابا

بولنے والے اِس لیے چُپ ہیں
کان والوں کا کال ہے بابا

قیسؔ نے جس کو دُکھ سے کاٹ دِیا
شعر وُہ بے مثال ہے بابا


شاعر۔ شہزاد قیس

اردو شاعری,غالب اردو شاعری,اردو کی شاعری,اردو غزل شاعری,مرزا غالب اردو شاعری,شاعری,شعر و شاعری,اردو,دوست کے لیے شاعری,مزاحیہ شاعری,اردو ادب,اردو غزل,مشاعرہ,اردو غزلیات,غالب اردو غزل,اردو غزل غالب,اشعار,محبت کے اشعار,
sad urdu poetry status,urdu sad status,urdu shayari status,sad status urdu,sad urdu status,urdu shayari whatsapp status,status urdu sad,sad urdu shayari status
Previous Post Next Post