حج 2025 کے دوران سعی اور طواف کیلئے سعودی حکومت نے الیکٹرک سکوٹر کی سہولت متعارف کروا دی ہے۔ اب حاجی حج اور عمرہ کے دوران کی جانے والی سعی اور طواف کے دوران الیکٹرک سکوٹر استعمال کر سکیں گے۔ الیکٹرک سکوٹر دو طرح کے ہوں گے، ایک سنگل سیٹر اور دوسرا وہ ہوگا جس میں دو سیٹیں لگی ہوں گی اور الیکٹرک سکوٹر لینے کے بھی دو طریقے ہیں پہلا طریقہ یہ ہے کہ اگر اپ ڈسیبل ہیں یعنی آپ معذور ہیں اور آپ کو چلنے میں دشواری کا سامنا ہے تو آپ کو یہ الیکٹرک سکوٹر فری دیا جائے گا۔ اس کا مکمل طریقہ بھی اس آرٹیکل کے اندر موجود ہے اور دوسرا طریقہ اگر آپ صحت مند ہیں اور کوئی اپ کو کمزوری نہیں ہے تو پھر آپ کو تھوڑی سی فیس دے کر یہ الیکٹرک سکوٹر حاصل کرنا ہوگا۔ اس کا طریقہ بھی اس ارٹیکل کے اندر دیا گیا ہے۔ آپ کو ایک ایپ اپنے فون میں انسٹال کرنی ہوگی تمام حاجی یہ ایپ اپنے فون میں انسٹال کر لیں گے تو اس کے بعد اس ایپ کے ذریعے سے بھی آپ اس الیکٹرک سکوٹر کو بک کروا سکتے ہیں تو چلتے ہیں تفصیلات کی جانب۔
سب سے پہلے یہ جان لیں کہ اگر اپ نے فری میں یہ الیکٹرک سکوٹر حاصل کرنا ہے تو آپ جائیں گے مکہ میں حرم کے قریب تین لوکیشنز ہوں گی۔ ان تینوں لوکیشنز کے نام بھی نیچے موجود ہیں۔
ان تینوں میں سے کسی لوکیشن پہ آپ جائیں اور وہاں پہ جا کے پہلے کاؤنٹر پہ آپ اپنا پاکستان یا انڈیا یا جس بھی ملک سے اپ کا تعلق ہے وہاں کا شناختی کارڈ دکھائیں گے جس کے اوپر آپ کی کمزوری، آپ کی معزوری لکھی ہوگی اگر اپ کے شناختی کارڈ کے اوپر وہ نہیں لکھی تو اپنے ملک سے اپ نے ایک سرٹیفکیٹ لے کے جانا ہے معزوری کا۔ ڈسیبلٹی کا سرکاری سرٹیفیکیٹ ہوتا ہے وہ سرٹیفیکیٹ اپ اس کاؤنٹر پہ دکھائیں گے اور ساتھ ہی اپنا پاسپورٹ دکھائیں گے تو وہ اس کو چیک کر کے اپ کو ایک ٹوکن دے دیں گے اور اگلے کاؤنٹر کے اوپر آپ نے وہ ٹوکن جمع کروانا ہے تو آپ کو وہاں سے الیکٹرک سکوٹر فری میں مل جائے گا یہ ایک سیٹ والا الیکٹرک سکوٹر ہوگا اور اپ اس میں طواف بھی کریں گے اور اس کے بعد سعی بھی کریں گے اور اس کے بعد یہ سکوٹر واپس کر دیں گے اور اس کے کوئی بھی چارجز آپ کو نہیں دینے پڑیں گے اور اگر آپ کو کوئی معزوری نہیں ہے لیکن ویسے ہی اپ بزرگ ہیں یا تھک چکے ہیں کیونکہ سفر حج بہت مشکل کام ہے تو اس دوران آپ پیسے دے کے بھی یہ سکوٹر وقتی طور پہ کرائے پہ لے سکتے ہیں۔ آپ نے یوں کرنا ہے کہ اپ نے کاؤنٹر پر جانا ہے اور وہاں پہ جا کے فیس جمع کرانی ہے اگر اپ صرف طواف کے لیے یہ سکوٹر لینا چاہتے ہیں تو اس کی فیس ہے 57 ریال یعنی پاکستانی روپوں میں 4300 روپے اور اگر اپ نے سعی کرنی ہے تو اس کی بھی فیس 57 ریال یعنی 4300 روپے ہے اگر اپ نے دونوں کام کرنے ہیں تو پھر اپ کو 8600 روپے جمع کروانے ہوں گے اور اپ کو سنگل سیٹر سکوٹر مل جائے گا۔
لیکن اگر اپ کے ساتھ کوئی بچہ ہے یا اپ کے ساتھ کوئی خاتون موجود ہے یا دوسرا ساتھی بھی موجود ہے اور آپ دو سیٹر سکوٹر لینا چاہتے ہیں تو اس کے لیے پھر اپ کو فیس ڈبل دینا ہوگی۔ دو سیٹر سکوٹر صرف سعی یا صرف اکیلے طواف کے لیے اپ کو 115 ریال میں ملے گا یعنی پاکستانی روپوں میں 8600 روپے میں اور اگر اپ دو سیٹر سکوٹر سعی اور طواف دونوں کیلئے کرائے پر لیتے ہیں تو اپ کو 17200 روپے کی فیس جمع کرانی ہوگی اور اس طریقے سے اپ الیکٹرک سکوٹر لے کر سعی بھی کر سکتے ہیں اور طواف بھی کر سکتے ہیں اور اس کے بعد الیکٹرک سکوٹر اپ کسی بھی جگہ پہ چھوڑ سکتے ہیں ضروری نہیں کہ آپ واپس جا کے جمع کروائیں کسی بھی جگہ جہاں آپ کا طواف یا سعی مکمل ہو وہیں پہ سکوٹر چھوڑ د، انتظامیہ خود اس کو وہاں سے لے جائے گی۔
اب بہت سے لوگ جاننا چاہ رہے ہیں کہ حج کے دوران تو بہت زیادہ رش ہو جاتا ہے تو اس میں پھر سکوٹر ختم ہو سکتے ہیں تو اگر اس کی پہلے سے بکنگ کروانی ہو تو اس کا طریقہ کار کیا ہے۔ اس کے طریقہ کار یہ ہے کہ ایک ایپ "طناقول" انسٹال کرنی ہے وہ ایپ انسٹال کریں گے تو وہاں سے آپ پہلے سے بکنگ کروا سکتے ہیں۔ اس ایپ کے ذریعے سے آپ نے اپنی تاریخ منتخب کرنی ہے اور یہ بتانا ہے کہ سکوٹر ایک سیٹر لینا ہے یا دو سیٹر، پھر آپ نے انتخاب کرنا ہے ٹائم کا کہ کس ٹائم پہ آپ جائیں گے حرم کے اندر اور پھر وہاں سے اپنے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے سے جو بھی اپ کا کریڈٹ کارڈ ہوگا جس بھی ملک کا ہو اس کے ذریعے سے آپ آن لائن ٹرانزیکشن کے ذریعے پیسے پہلے جمع کروا دیں گے اور اپ کی بک کی ہوئی سکوٹر آپ کو مقررہ وقت پر مل جائے گی۔ اس پراسس کا سارا طریقہ نیچے موجود تصاویر کے اندر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایپ کے ذریعے سے کس طریقے سے اپ نے بکنگ کروانی ہے اور مزید تفصیلات کے لیے ان تصاویر میں سے کسی بھی تصویر پہ کلک کریں تو اپ کے سامنے واٹس ایپ چینل اوپن ہو جائے گا، اس چینل کو اپ نے جوائن کر لینا ہے وہاں پہ اپ کو ساری تفصیلات ملتی رہیں گی۔