قیمے کے پکوڑے بنانے کی ریسپی انتہائی آسان ہے اور یہ پکوڑے مہمانوں کے سامنے آپکی قدر بڑھا کر انہیں آپ کے ہاتھ کے ذائقے کی تعریف پر مجبور کردیں گے۔ تو چلیں آپکو بتاتے ہیں کہ قیمے کے مزیدار پکوڑے بنانے ک طریقہ کیا ہے۔ پہلے ان پکوڑوں میں ڈلنے ولے اجزاء نوٹ کرلیں اور کوئی چیز مس نہ کریں۔
قیمہ پکوڑے کی ریسپی
اجوائن ایک چٹکی، قیمہ ایک پاؤ، زیرہ ایک چائے کا چمچ، ہرا دھنیا ایک چوتھائی گڈی، ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ، پودینہ ایک چوتھائی گڈی، نمک ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ، لیموں ایک عدد، لال مرچ ایک کھانے کا چمچ اور ایک عدد پیاز۔
قیمے کے پکوڑے بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے بیسن کو گرم پانی ملا کر پھینٹ کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ اس کے بعد قیمہ اور اوپر بتائے گئے تمام جزاء بیسن میں شامل کر کے مکس کریں اور 10 منٹ کے لیے رکھ دیں۔ یاد رکھیں کہ پیاز چھوٹا کٹا ہو لیکن اگر آپ لمبا کٹا ہوا پیاز پسند کرتے ہیں تو لمبا کاٹ کر بھی ڈل سکتے ہیں۔ 10 منٹ رکھنے کے بعد کڑاہی میں تیل گرم کر کے ہلکی آنچ پر پکوڑے تلیں اور تیار ہونے پر چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔
پکوڑوں کے ساتھ پودینہ چٹنی
کسی پتھر کی سل میں یا پھر مکسر میں دھو کر پودینہ ڈالیں، نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح کرش کرلیں یا رگڑ لیں۔ پھر اس میں دہی ڈال کر مکس کر لیں۔ ہلکا سا زیرہ بھی ڈال سکتے ہیں۔ مزیدار پودینہ رائتہ تیار ہے۔ مہمانوں کو قیمے کے پکوڑے اور پودینہ رائتہ سرو کریں اور داد سمیٹیں۔ یہ پکوڑے ماہ رمضان میں افطار میں بہت مزہ دیں گے۔
Keywords: pakora recipe, pakory recipe, pakora bnany ka tariqa, pakory bnany ka tariqa, how to make pkoray, how to cook qeema pakora, qeema pakory recipe, ramadan iftar recipe, ramzan iftar recipe,
Tags:
Blogs