GC University Lahore Assistant Professor allegedly harassed Female Student - Video


جی سی یونیورسٹی لاہور میں طالبہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا مبینہ واقعہ پیش آیا ہے۔ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں طالبہ نے ہراڈاں کرنے والے اسسٹنٹ پروفیسر کے دفتر میں جا کر طلباء کی موجودگی میں اسسٹنٹ پروفیسر کو فائلیں دے ماریں اور پروفیسر صاحب کے بال بھی نوچے۔ اس موقع پر موجود طلباء حیران و پریشان ہوتے رہے کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔ سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طلباء انتہائی غصے میں کچھ بول بھی رہی ہے اور فائلیں اٹھا اٹھا کر پروفیسر کو مار رہی ہے۔.



طالبہ اور اسسٹنٹ پروفیسر کے درمیاں جھگڑے کی کی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس کے بعد وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے واقعہ کا فوری نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی ہے۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی جلد ذمہ داران کا تعین کرے گی اور ایکشن لیا جائے گا۔ ادارے ک موقف ہے کہ قصوروار کے خلاف میرٹ پر کارروائی کی جائے گی۔


خیال رہے کہ جی سی یو لاہور ملک کی چند بڑی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے اور اسے قائم ہوئے ڈیڑھ سو سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔ پاکستان کے بڑے سیاستدان، کئی وزراء اعظم، آرمی چیفس اور سائنسدان اس ادارے نے پیدا کیے ہیں۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کو پاکستان کی تاریخ میں بڑی اہمیت حاصل ہے اور اس ادارے میں ایسے واقعے کا پیش آنا معمولی واقعہ نہیں ہے۔
Previous Post Next Post