Dr Aamir Liaquat Hussein Life Story - ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی زندگی کی کہانی

 The Rise and Fall of a King. Best documentary about life of Dr. Aamir Liaquat Hussain of Geo Mews. Watch the untold story of a King.


دو ہزار انیس میں میرے سامنے ایک پراجیکٹ آیا، میں نے غور کیا تو اس میں کچھ خامیاں تھیں، میں نے سرچ کی تو پتا چلا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے وہ پراجیکٹ شروع کیا ہے۔ میں نے ڈاکٹر صاحب کو ٹویٹر پر میسج کیا اور خامیوں سے متعلق بتایا۔ انہوں نے شکریہ اد کیا اور پوچھا کہ کیا میں وہ خامیاں دور کر سکتا ہوں؟ میں نے بتایا کہ جی میں کر سکتا ہوں۔ ڈاکٹر صاحب نے مجھے اپنے آفس آنے کو کہا تو میں نے انہیں بتایا کہ میں لاہور میں ہوتا ہوں اور انکا آفس کراچی میں ہے جہاں میں نہیں آسکتا۔

ڈاکٹر صاحب نے مجھے کہا کہ کراچی آکر ملوں اور ان کے ساتھ اس پراجیکٹ پر کام کروں لیکن ایک تو میری ڈگری چل رہی تھی، دوسرا میں ٹھیک پیسے کم رہا تھا اس لیے میں نے معذرت کر لی۔ چند ماہ بعد ایک جی سی کا دوست جو کراچی میں ڈاکٹر صاحب کے پروگرام میں ان ک ساتھ کام کرتا رہا تھا اس نے رابطہ کیا کہ ڈاکٹر صاحب اپنی ٹیم سے تمہارا پوچھ رہے تھے لاہور میں فلاں ایک لڑکا ہے اس کا پتہ کرو تو دوست نے ڈاکٹر صاحب کو بتایا کہ میں اسکا کالج فیلو رہا ہوں جس پر ڈاکٹر صاحب نے اس کے ذریعے پیغام بھیجا۔ دوست نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب نے آفر کی ہے کہ وہ ٹکٹ بھیجتے ہیں کراچی آجاؤ اور ان کے اس پراجیکٹ کے ٹیکنیکل ہیڈ کے طور پہ کام کرو، پیسے بھی اچھے ملیں گے اور ڈاکٹر صاحب کے ساتھ کام کا موقع بھی۔

آج اگر مجھے وہ یہ آفر کریں تو میں فوراً ڈاکٹر عامر لیاقت حسین جیسے بندے کے ساتھ جڑنے کیلئے بھاگ کر پہنچ جاؤں لیکن تب ایک تو میری ڈگری چل رہی تھی، دوسرا میڈیا میں نئی نئی نوکری شروع کی تھی اور تیسرا یہ کہ میں لاہور نہیں چھوڑنا چاہتا تھا اس لیے میں نے دوست سے معذرت کرلی۔ چند ماہ بعد دوست نے بتایا کہ وہ پراجیکٹ نہیں چل سکا اور اسے بند کردیا گیا ہے جس پر ڈاکٹر صاحب رنجیدہ بھی تھے کیونکہ وہ انکا ذاتی پراجیکٹ تھا۔ خیر وقت گزر گیا ڈاکٹر صاحب ہم میں نہیں رہے، اللہ کریم جوار رحمت میں جگہ دیں۔

کسی بھی شخص کی زندگی پر اردو میں بننے والی سب سے اعلیٰ ڈاکومنٹری رفتار ٹی وی نے ڈاکٹر صاحب کی زندگی پر بنائی ہے جو کہ اوپر دی گئی ہے۔

عثمان خادم کمبوہ۔

Title Image

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی زندگی کی کہانی اردو میں
Keywords: Amir liaqat, dr amir liaqat, dr aamir liaqat hussain, life story of dr amir liaquat, rise and fall of a king, success story of aamir liaquat hussain, amir liaquat hussain biography, amir liquat hussain documentary, 

Previous Post Next Post