کون سی اشیا سعودی عرب لے جانے پر پابندی ہیں؟ لسٹ Hajj News Update

کون سے چیزیں سعودی عرب لے جانے پر پابندی ہے


 حج کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ سعودی عرب نے حج ویزہ کا اجراء شروع کردیا ہے۔ تمام حجاج نے بھی ویزہ کیلئے بائیو میٹرک کے ساتھ ساتھ سامان کی خریداری بھی شروع کردی ہے۔ حج کیلئے عازمین حج ضروری سامان خرید رہے ہیں اس کی پیکنگ بھی کر رہے ہیں جبکہ کچھ حجاج نے بھی اس حوالے سے کام شروع نہیں کیا لیکن ذہنی طور پر تیاریاں جاری ہیں۔ اگر آپ حج کیلئے ضروری سامان کی لسٹ دیکھنا چاہتے ہیں تو اسکی مکمل لسٹ نیچے موجود لنک میں دیکھ سکتے ہیں۔

حج کیلئے ضروری سامان کی لسٹ

جہاں حج کیلئے ضروری سامان کی لسٹ آئی ہے وہیں ایک وہ لسٹ بھی ہے جس میں ممنوعہ اشیاء کا بتایا گیا ہے کہ یہ چیزیں آپ جہاز میں نہیں لا سکتے اور سعودی عرب نے انہیں سختی سے منع کیا ہے وہ یہ ہیں۔

پلاسٹ بیگ (مومی شاپر) سعودی عرب لانا منع ہے۔

کسی چادر یا کپڑے میں سامان باندھ کر لانا منع ہے۔

خراب بیگ یا گول بیگ لانا بھی منع ہے۔

4 انچ سے زیادہ لمبی کوئی بھی دھاتی نوک والی چیز (قینچی وغیرہ) منع ہے۔

نوکیلی چھری لانا بھی منع ہے۔

نسوار، بیڑا، بیڑی، سیگریٹ، لائٹر، ماچس سختی سے منع ہے۔ (200 سے کم سیگریٹ یعنی 10 ڈبیوں تک سعودی عرب لے جا سکتے ہیں)


افیم، چرس، ہیروئن سمیت کوئی بھی نشہ آور خیز سعودی عرب لانا سختی سے منع ہے۔

ڈیکوریشن کا سامان، بہت زیادہ مہنگا سامان لانا بھی منع ہے۔

مقررہ حد سے زیادہ کرنسی سعودی عرب لے جانا منع ہے۔

اپنے علاوہ کسی اور کے سرکاری کاغذات (شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈگری، لائسنس وغیرہ) سعودی عرب لے جانا منع ہے۔

تیل والی کھانے پینے کی چیزیں، تیل والا اچار یا کوئی سفوف لے جانا بھی منع ہے (سرف، پاؤڈر دودھ لے جا سکتے ہیں)۔

چاکلیٹ، مٹھائی، ٹافیاں، بسکٹ بھی لے جا سکتے ہیں۔

نیند کی گولیاں بغیر ڈاکٹری نسخہ کے لے جانا سختی سے منع ہے۔

پینا ڈول، بروفن یا ایسی ادویات جو درد یا بخار میں کام آتی ہیں وہ لانے کی اجازت ہے۔

کانفرمیشن کیلئے لنک ذیل میں موجود ہیں آپ وہاں سے تصدیق کر سکتے ہیں۔ یہ رہے متعلقہ لنکس۔

العریبیہ نیوز کا لنک

جیو نیوز کا لنک

اے آر وائے نیوز کا لنک

Previous Post Next Post