Hajj 2024 Food Menu for Hajj Pilgrims



حج کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ سرکاری سکیم کے حجاج کیلئے ہوٹلوں کی بکنگ اور فلائٹس کی بکنگ کا مرحلہ بھی آخری مراحل میں ہے اور جلد یہ کام بھی مکمل ہو جائے گا۔ جیسے ہی ہوٹل بک ہوں گے ہم آپکو اسکی ویڈیو یوٹیوب پر دکھا دیں گے۔ فی الحال ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ پاکستان حکومت نے سعودی عرب میں حاجیوں کو کھانا کھلانے والی جس کیٹرنگ کمپنی سے معاہدہ کیا ہے وہ آپکو صبح دوپہر اور شام کے کھانے میں کیا کھلائے گی۔ خیال رہے کہ مکہ اور مدینہ میں آپکو تین وقت کا کھانا کھلایا جائے گا جس میں ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور رات کا ڈنر شامل ہیں۔ ناشتہ صبح 6 بجے سے 9 بجے کے درمیان دیا جائے گا جبکہ دوپہر کا کھانا 1 سے 3 بھے کے درمیان ملے گا۔ اسی طرح رات کا کھانا حاجیوں کو شام 9 بجے سے ساڑھے 11 کے درمیان میں کھلایا جائے گا۔

ہر ہوٹل کے ہر فلور پر ڈائیننگ ایریا یعنی کھانے والا ہال ہوگا جہاں تینوں وقت کا کھانا دیا جائے گا۔ حجاج کو کھانا کمروں میں نہیں ملے گا۔ معزور افراد کمرے میں کھانا منگوا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ حجاج اپنی مرضی سے باہر کے ہوٹلوں ڈے بھی کھانا منگوا سکتے ہیں۔ اپکے ہوٹل میں حکومت جو کھانا کھلائے گی وہ بھی اچھی کوالٹی اور معیار کا ہوگا اور اسکی کوئی اضافی قیمت نہیں دینا ہوگی بلکہ آپکے پیکج کی رقم میں کھانے پینے کا سارا خرچہ آپ سے لیا جا چکا ہے۔ اب آپکو بتاتے ہیں کہ حاجیوں کو پورا ہفتہ کھانے میں کیا کیا دیا جائے گا۔


ہفتے کے روز حاجیوں کو ناشتے میں چنے کے سالن کے ڈاتھ روٹی اور خبس دیا جائے گا۔ ساتھ دودھ کی چائے پلائی جائے گی۔ (خبس ایک عربی روٹی ہے جو پاکستانی ڈبل روٹی جیسی نظر آتی ہے لیکن اسکا ذائقہ بالکل مختلف اور مزیدار ہوتا ہے)۔ ہفتے کے روز دوپہر کے کھانے میں کدو گوشت (بکرے کا)، روٹی، دہی اور سیب دیا جائے گا۔ ہفتے کے روز رات کے کھانے میں آلو گوشت (مرغی کا)، روٹی، ہوگا۔خبس، حلوہ اور کشمیری چائے دی جائے گی۔


اتوار کے روز ناشتے میں شملہ مرچ، قیمہ مٹر مکس، روٹی، خبس اور دودھ کی چائے دی جائے گی۔ دوپہر کے کھانے میں کڑھی پکوڑا، روٹی، خبس اور مالٹا دیا جائے گا جبکہ اتوار کے رات کے کھا ے میں رس بخاری، فرائیڈ چکن لیگ پیس، چٹنی، سویاں اور سبز قہوہ دیا جائے گا۔ (رس بخاری ایک عربی کھانا ہے)۔

پیر کے روز ناشتے میں آلو انڈہ، روٹی، خبس اور دودھ کی چائے دی جائے گی۔ پیر کو دوپہر کے کھانے میں چکن اچاری، لسی، خبس ،روٹی اور آڑو دیا جائے گا۔ رات کے کھانے میں مٹن قورما، روٹی، خبس، حلوہ اور دودھ کی چائے دی جائے گی۔


منگل کے روز ناشتے میں مکھن، جام اور بریڈ کے ساتھ دودھ کی چائے اور ابلا ہوا انڈہ کھلایا جائے گا جبکہ دوپہر کے کھانے میں آلو مٹن، روٹی، خبس، لسی اور کیلا کھلایا جائے گا۔ منگل کے رات کے کھانے میں چکن بریانی، رائتہ، سویاں اور کشمیری چائے شامل ہوگی۔

حاجیوں کیلئے بدھ کے روز ناشتے میں چانے کا سالن، خبس، روٹی اور چائے دی جائے گی۔ دوپہر کے کھانے میں چکن قورمہ، روٹی، خبس، کولڈ ڈرنگ اور سیب دیا جائے گا جبکہ رات کے کھانے میں مٹن پلاؤ، دہی، سویاں اور سبز قہوہ پیش کیا جائے گا۔

جمعرات کے روز حاجیوں کو ناشتے میں مٹر قیمہ، خبس، روٹی اور چائے دی جائے گی، دوپہر کے کھانے میں جمعرات کے روز حاجیوں کو دال چاول، دہی اور کیلا کھلایا جائے گا جبکہ رات کے کھانے میں چکن کوفتہ، روٹی، خبس، دودھ کی چائے اور زردہ چاول دیے جائیں گے۔

جمعہ کے روز حاجیوں کو ناشتے میں چکن حلیم، روٹی، خبس اور دودھ کی چائے دی جائے گیم دوپہر کو مکس سبزی، خبس، روٹی، لسی اور آڑو کھلایا جائے گا جبکہ روت کے کھانے میں بیف نہاری، روٹی، خبس اور کشمیری چائے دی جائے گی۔

یہ مینیو حتمی نہیں ہے، حج کے دونوں میں انکی ترتیب آگے پیچھے ہو سکتی ہے اور کوئی ڈش بدل بھی سکتی ہے لیکن مجموعی طور پر حاجیوں کیلئے مینیو ایسا ہی ہوگا۔

Keywords: hajj 2024, hajj 2024 news update today, hajj food menu, hajj hotels, 2024 hajj hotel and food facilities, hajj pakistan
Previous Post Next Post