کروڑوں مسلمانوں کی خواہش ہے کہ وہ عمرہ کی سعادت حاصل کریں، حرم شریف میں کھڑے ہو کر خانہ کعبہ کی عظیم عمارت کو دیکھیں اور اپنے اللہ کے حضور گڑگڑا کر دعائیں مانگیں۔ اسی طرح ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ روضہ رسول ص کی جالیوں کو چھوئے۔ لیکن مہنگائی کے اس دور میں عمرہ کرنا بھی متوط طبقے کے افراد کی پہنچ میں نہیں رہا ہے۔ لاکھوں روپے خرچ کی وجہ سے مسلمانوں کی خواہش پورا ہونا مشکل ہوتا جا رہا ہے لیکن اب اس میں ایک بڑی آسانی ہوئی ہے۔
میزان بینک نے قسطوں پر عمرہ کرنے کا عمل آسان بنا دیا ہے۔ اب کوئی بھی پاکستانی عمرہ کر سکتا ہے اور عمرہ کی رقم اقساط کی صورت میں میزان بینک کو بعد میں جمع کروائی جا سکتی ہے۔ آپ کے پاس پاسپورٹ م،وجود ہے اور آپ عمرہ کرنا چاہتے ہیں تو اپنا پاسپورٹ لے کر کسی بھی میزان بینک کی برانچ میں جائیں اور وہاں موجود مینیجر کو بتائیں کہ آپ عمرہ قسطوں پر کرنا چاہتے ہیں۔ آپکا یہ کام فورا آسان بنا دیا جائے گا۔
سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس سارے عمل میں سود شامل نہیں ہوگا۔ آپ بغیر سود کے عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔ بینک آپ کو مختلف پیکجز بتائے گا اور ان میں سے کوئی بھی پیکج منتخب کریں اور بینک کو بتائیں کہ آپ کتنی اقساط بنوانا چاہتے ہیں۔ بینک بغیر سود کے آپکی اپلیکیشن پراسس کردے گا۔ اس حوالے سے مکمل تفصیلات اس ویڈیو میں موجود ہیں۔
اگر آپ میزان بینک کے ذریعے عمرہ اقساط میں کرنے کے خواہش مند ہیں تو نیچے موجود تصویر پہ کلک کریں اور میزان بینک کی ویب سائٹ پر پہنچ کر ساری معلومات وہاں سے بھی چیک کرلیں۔