شہریوں کے لیے خوشخبری، اب آپ کو ڈرائونگ لائنسن دفاتر نہیں جانا پڑے گا۔ پنجاب حکومت نے آن لائن لرنر پرمنٹ سروس کا آغاذ کردیا ہے۔سی ٹی او لاہور نے بتایا ہے کہ اب کوئی بھی شخص گھر بیٹھے اپنا لرنر پرمٹ حاصل کرسکتا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے آن لائن لرنر لائسنس کا حصول متعارف کروا دیا گیا ہے۔ شہری اب گھر بیٹھے لرنر لائسنس بنوا سکیں گے۔
نگران وزیراعلٰی پنجاب محسن نقوی نے گزشتہ رات لائسنس کی اپگریڈیشن کا افتتاح کردیا ہے۔ آپ اپنے موبائل فون پر اس ویب سائٹ پر لرنر پرمٹ حاصل کریں۔ ابھی رجسٹریشن کریں۔
یہ آرٹیکل بھی دیکھیں: ڈرائونگ لائنسن کا ای سائن ٹیسٹ آن لائن سیکھیں
شہری پنجاب پولیس ایپ کے ذریعے بھی اب لرنر لائسنس بنوا سکیں گے، پنجاب بھر کے 737 پولیس اسٹیشنز، فرنٹ ڈیسک، پٹرولنگ پوسٹوں پر بھی لرنر پرمٹ کی سہولت متعارف کروا دی گئی ہے۔خدمت مراکز پر بے جاء رش کے پیش نظر ان لائن سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب آپ اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر سے آن لائن ڈرائیونگ کا لرنر پرمٹ بنوا سکتے ہیں۔ اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ اس ویڈیو میں دیکھیں۔