All 7 Baba Vanga's predictions for 2024 - Predictions by Baba Vanga - 2024 in Astrology

بابا وانگا نے سال 2024 کیلئے بڑی پیشگوئیاں کردیں۔ بابا وانگا کا نام آپ نے لازمی سنا ہوگا۔ بابا وانگا ایک خاتون تھیں جو1911 میں بلغاریہ میں پیدا ہوئیں تھیں۔ جب انکی عمر 12 برس تھی تو ایک طوفانی رات وہ ملبے میں دب گئیں اور بعد مین جب خاندان والوں نے انہین ڈھونڈا تو پراصرار طور پر بابا وانگا کی بینائی ختم ہو چکی تھی۔ تبھی انہوں نے پہلی پیشگوئی کی جو کہ سچی ثابت ہوئی۔

اس کے بعد بابا وانگا نے نائن الیون، لیڈی ڈیانا کے قتل اور بریگزٹ کی پیشگوئی جو سچی ثابت ہوئی۔ بابا وانگا کو بلقان کی نوسٹراڈیمس بھی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے چرنوبل کی تباہی کی بھی پیش گوئی کی تھی اور پھر جب یہ تباہی مچی تو دنیا دہل گئی تھی۔ بابا وانگا کا انتقال 1996 میں ہو گیا تھا لیکن انہوں نے آئندہ ایک سو سالوں کے حوالے سے پیشگوئیاں کر رکھی ہیں جو کر ہر سال ختم ہونے پر آئندہ سال کے بارے میں شائع کی جاتی ہیں۔

7 Predictions by Baba Vanga about 2024


اب برطانوی اخبار نے سال 2024 سے متعلق بابا وانگا کی پیش گوئیاں شائع کردی ہیں جنہوں نے دنیا بھر کے لوگوں کو حیران و پریشان کر دیا ہے۔ کروڑوں کی تعداد میں لوگ بابا وانگا کی پیشگوئیوں کو سچ سمجھتے ہیں اور اسکی وجہ انکی ماضی کی درست پیشگوئیاں ہیں۔

سال 2024 کیلئے بابا وانگا نے درج ذیل پیش گوئیاں کی ہیں:۔

پہلی پیش گوئی میں بابا وانگا نے بتایا ہے کہ 2024 میں دنیا میں ایک بہت قدری آفت آئے گی جس میں لاکھوں یا کروڑوں لوگ مارے جائیں گے۔

دوسری پیش گوئی میں بابا وانگا نے کہا ہے کہ 2024 میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

تیسری پیش گوئی یہ ہے کہ یورپ مین دہشتگردی کے واقعات میں بہت زیادہ اضافہ ہو گا۔

بابا وانگا نے اپنی چوتھی پیشگوئی میں کہا ہے کہ دنیا میں بہت بٹا معاشی بحران آئے گا اور ہر طرف بھوک و افلاس پھیل جائے گی۔

ان کی پانچویں پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں سائبر حملے بہت زیادہ بڑھ جائیں گے جس سے دنیا متاثر ہوگی جبکہ چھٹی پیشگوئی میں بابا وانگا نے دعویٰ کیا ہے کہ 2024 مین الزائمر اور کینسر جیسی بیماریوں کا علاج دریافت ہوگا۔

انکی آخری پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ کونٹم کمپیوٹر میں ایک بہت اہم پیشرفت ہوگی۔ یاد رہے کہ کونٹم کمپیوٹر ایسا کمپیوٹر ہے جو دنیا کے تمام کمپیوٹرز کی مجموعی کارکردگی سے کئی گنا زیادہ بہتر کام کر سکتا ہے۔ اس کمپیوٹر پر وہ حساب چند سیکنڈز مین کیا جا سکتا ہے جو آج کا سپر کمپیوٹر ہزاروں سالوں میں بھی نہیں کر سکتا اور یہ مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی بنیاد بننے والا ہے۔

بابا وانگا نے مرنے سے قبل 2024 سے متعلق یہ پیشگوئیاں کی تھی اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ماضی کی طرح انکی یہ پیشگوئیاں بھی سچی ثابت ہوتی ہیں یا نہیں۔ بہت سے لوگ بابا وانگا پر یقین رکھتے ہیں جبکہ کئی افراد کا کہنا ہے کہ بابا وانگا کی سچی ثابت ہونے والی پیشگوئیاں محض ایک اتفاق تھا۔

Keywords: baba vanga predictions, predictions about 2024, baba wanga all predictions, latest predictions about 2024 by baba vanga, baba vanga astrology, astrology predictions, 
Previous Post Next Post