سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے نوکریوں کا اعلان کردیا ہے۔ کئی سال بعد آخرکار سعودی عرب نے انڈیا کی بجائے پاکستان کو 15 ہزار سے زائد ورک ویزے دینے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب کی پانچ کمنیوں کے ساتھ پاکستان حکومت کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ان کمپنیوں کو مزدور اور سکلڈ ورکرز کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر، انجینئر، فائنانس اور آئی ٹی کے لوگ بھی درکار ہیں۔ نوکری کے حوالے سے مزید معلومات دسمبر میں جاری کی جائیں گی۔ کوئی بھی پاکستانی ان نوکریوں کیلئے اپلائی کر سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق نوکری کے لیے سلیکٹ ہونے والے شخص کو ورک ویزہ، رہائش اور کھانا پینا فراہم کیا جائے گا۔
یہ نوکریاں سعودی عرب کے الگ الگ شہروں اور گورنریوں میں ہوں گی۔ ان نوکریوں میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھی نوکریاں شامل ہیں۔ تمام افراد کو تنخواہ بھی کمپنیاں خود دیں گی۔ ان نوکریوں کا اعلان حکومت خود کرے گی اور ان کیلئے اپلائی کرنے کی مکمل معلومات بھی پاکستان گورنمنٹ دے گی۔ کوئی بھی ایجنٹ یا شخص یہ نوکریاں نہیں دلوا سکتا، اس لیے کسی کو پیسے دینے کی ضرورت نہین ہے ورنہ فراد کا خدشہ ہے۔
جو لوگ بھی اس نوکری کیلئے اپلائی کرنا چاہتے ہیں وہ یہ ویڈیو دیکھ لیں تاکہ اصل معلومات جان سکیں