Hania Amir weds Babar Azam? - Fans started dancing

Babar-Azam-wedding-hania-amir-viral-video


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کنگ بابر اعظم کے شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ کے ساتھ افیئر کی خبروں پر ہانیہ عامر نے آخرکار خاموشی توڑ دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کچھ دنوں سے سماجی رابطے کی ویب ساٹس انسٹاگرام اور تویٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی تھی جو کہ بابر اعظم اور ہانیہ عامر کے دو مختلف انٹرویوز کے ویڈیو کلپس کو ایڈیٹ کرکے بنائی گئی تھی۔ ویڈیو میں ہانیہ عامر کرکٹر بابراعظم کی تعریف کرتی ہیں اور بابر اعظم بھی اداکرہ ہانیہ عامر کی تعریف کرتے ہیں جبکہ ایک اور کلپ میں دونوں اسٹارز کو گاڑی میں ایک ساتھ بیٹھ کر سفر کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ آپ بھی یہ کلپ دیکھیں:


ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دونوں کے فینز نے اداکارہ ہانیہ عامر کو بھابھی کہنا شروع کردیا اور سوشل میڈیا پر بھابھی بھابھی کہنے لگے۔ بابر اعظم کے فینز نے ہانیہ عامر کی انسٹاگرام پوسٹس کے نیچے بھی ہانیہ بھابی لکھ کر کمنٹس کرنا شروع کر دیا تھا۔ فینز کے چند کمنٹس دیکھیں:






چند فینز نے کمنٹس میں یہ بھی لکھا کہ ہماری بھابھی کیسی ہو، ہانیہ عامر جیسی ہو۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ٹرینڈ چلتا رہا، بابر اعظم اور ہانیہ عامر کے چاہنے والے بہت خوش تھے لیکن ایسے میں ہانیہ عامر نے خاموشی توڑ دی ہے اور انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے لکھا تھا "بابر بھائی ہے برو"۔ یہ پوسٹ اپلوڈ ہونے کے بعد سے بہت سے فینز کے دل ٹوٹ گئے ہیں۔

یہاں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ہانیہ عامر کا اس سے قبل گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ بھی مبینہ طور پر افئیر چلتا رہا تھا لیکن بعد میں ہانیہ نے انہیں بھی بھائی بنا لیا۔ ہانیہ عامر کی پوسٹ چیک کریں

Previous Post Next Post