صحافی ریحام خان کے بعد ایک اور معروف و خوبرو اداکارہ نے عمران خان پر اپنی کتاب میں سنگین اور شرمناک الزام لگا دیئے ہیں۔ خوبرو اداکارہ حاجرہ خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خا ن نے میرا بھر پور طریقے سے غلط استعمال کیا۔ اداکارہ حاجرہ خان کی کتاب اور ان کے ایک پوڈ کاسٹ میں کی گئی گفتگو میں بہت سے اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔ حاجرہ خان نے پوڈ کاسٹ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ان کا بھر پور طریقے سے غلط استعمال کیا اور جب کپتان کو ڈر لگا کہ حاجرہ خان کچھ بول نہ دیں تو پھر انہوں نے حاجرہ خان پر پاکستان کی زمین تنگ کرتے ہوئے ملک سے نکلوا دیا۔ حاجرہ خان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو دجال قرار دیدیا۔
یہاں خیال رہے کہ حاجرہ خان کی کتاب "جہاں افیم اگتی ہے"انگریزی زبان میں 2014 میں امریکا میں شائع کی گئی تھی۔ یہ کتاب ایمزون پر بیچی گئی تھی لیکن حاجرہ خان کے مطابق ایموزن کی گائیڈ لائنز کی وجہ سے بہت سی باتیں اس کتاب میں سے نکال دی گئی تھیں ۔لیکن اب حاجر خان نے اعلان کیا ہے کہ یہ کتاب پورے متن کے ساتھ اب پاکستان میں شائع کریں گی۔
یاد رہے کہ اداکارہ حاجرہ خان نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں 2009 میں قدم رکھا تھا۔ پوڈ کاسٹ اور کتاب میں حاجرہ خان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انکا تعلق ایک قدامت پسند گھرانے سے تھا، لیکن پڑھی لکھی ہونے کی وجہ سے ان کے خاندان نے ان کو ایکٹنگ پر راضی کر لیا۔ جب حاجرہ انڈسٹری میں آئی تو وہ بہت ہی جوان اور خوبصورت لڑکی تھیں اور تبھی عمران خان نے ان کا غلط استعمال کیا۔ حاجرہ خان کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ عمران خان نشے کے عادی ہیں۔حاجرہ خان کی پوڈ کاسٹ سنیں۔
حاجرہ خان نے کہا ہےکہ 2014 میں جب کتاب شائع ہوئی تھی اس وقت وہ بہت ڈری بھی ہوئی تھیں اور انہیں اپنے والد کا بھی ڈر تھا، کیونکہ اس وقت انکے والد زندہ تھے اور اگر انہیں پتا چلتا کہ وہ اس طرح کی سیاہ زندگی گزار رہی ہیں تو حاجرہ خان کے گھر والوں نے انکا جینا مشکل کر دینا تھا۔ حاجرہ خان نے کہا ہے کہ اب میرے والد دنیا میں نہیں رہے ہیں تو میں نے فیصلہ کیا ہے جس طرح میں نے وہ کتاب حقیقت میں لکھی تھی اسے ویسے ہی شائع کروں گی۔
Tags:
News