مشرق بینک نے کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کرا دیا ہے

 


190 ملین پاؤنڈ کیس میں رقم کی ادائیگی سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشرق بینک نے اس کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کرا دیا ہے۔ مشرق بینک نے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی این سی اے کا 2019 میں لکھا گیا خط بھی سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔ این سی اے کے خط میں کہا گیا ہے کہ برطانوی جج نے اکاؤنٹس فریزنگ آرڈر کالعدم قرار دیئے تھے۔





مشرق بینک کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں بتایا گیا ہے کہ اکاؤنٹ ہولڈر نے این سی اے کے کہنے پر نہیں بلکہ خود رقم پاکستان بھجوائی تھی۔ اس حوالے سے مشرق بینک نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ یہ رقم حکومت پاکستان کو بھجوائی گئی تھی۔

Previous Post Next Post