حج 2024 - وزیر حج کی پریس کانفرنس

hajj-2024-news-update-today-press-conference

نگران وفاقی وزیر مزہبی امور انیق احمد نے آج حج پالیسی 2024 کا اعلان کردیا ہے۔ گزشتہ روز نگران وزیراعظم اور نگران وفاقی کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری دی تھی۔ آج انیق احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پالیسی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ حج گزشتہ برس کی نسبت سستا کیا گیا ہے۔ انیق احمد نے حج 2024 کی سہولیات، پیکجز اور ائیر ٹکت کے حوالے سے بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیر حج نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حج کی قیمت میں کمی کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود حجاج کو دی جانے والی سہولیات میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں کی گئی۔ حجاج کو 30 کلو والے بیگ دیے جائیں گے جس پر ہر حاجی کے کوائف درج ہوں گے۔ انیق احمد نے سپانسرشپ سکیم والے افراد کو بھی کوشخبری سنائی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اب ہر عمر کا پاکستانی حج کر سکتا ہے اور 10 برس سے کم عمر افراد بھی حج کر سکتے ہین جبکہ خواتین بغیر مھرم کے حج کیلئے جا سکتی ہیں۔

حج 2024 کی قیمت، پالیسی، سہولیات اور درخواستوں سے متعلق انیق احمد کی مکمل پریس کانفرنس ملاحظہ کریں:



انیق احمد نے یہ بھی بتایا کہ حجاج کرام 10 لاکھ 75 ہزار روپے میں 40 روز والا حج کر سکتے ہیں، پاک حج کے نام سی موبائل اپلیکیشن ہر حاجی اپنے فون میں انسٹال کرے گا اور پھر کوئی بھی حاجی حجاز میں گم نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ اس ایپ کے ذریعے کوئی بھی شکایت درج کروائی جا سکتی ہے جبکہ حجاج کرام کے رہائش گاہیں بھی حرم کے نزدیک لینے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ انیق احمد کا کہنا تھا کہ ائیرلائنوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے اور ٹکٹوں کی بکنگ کے بعد جتنی رقم بچے گی وہ ساری حجاج کو واپس کی جائے گی۔ 

Previous Post Next Post