Blast in Bangalore while Pakistan cricket team practising in the city

 

بھارتی شہر بنگلور میں دھماکہ

پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت بھارتی شہر بنگلور میں موجود ہے۔ اسی دوران بھارتی شہر میں زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق بنگلور میں زوردار دھماکہ سنا گیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ بنگلور کے ایک کیفے میں ہوا۔ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کہ دھماکہ کس نوعیت کا تھا۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ویڈیو نیچے دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا 20 تاریخ کو بنگلور میں ہی میچ شیڈیول ہے جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بھارت میں کئی تھریٹس بھی مل چکے ہیں۔ محمد رضوان کے گراؤنڈ میں نماز پڑھنے پر بھارتی عوام شدید بھڑکی ہوئی ہے۔ جبکہ ایک بھارتی وکیل نے محمد رضوان کے خلاف بھارتی عدالت میں درخواست بھی جمع کروا دی ہے۔ ایسے وقت میں بنگلور میں دھماکہ بہت سے سوالوں کو جنم دے رہا ہے۔ دھماکے کی ویڈیو دیکھیں:

بھارت میں اس وقت حالات کشیدہ ہیں۔ محمد رضوان کی اسلام سے محبت، بابر اعظم کا خوف اور بھارتی ٹیم کی کمزوریوں نے بھارتی عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔

 

Previous Post Next Post