شہر میں قیمتی گاڑی میں سوار امیر زادے وارداتیں کرنے لگے، سی سی ٹی وی فٹیج سامنے آگئی



لاہور شہر میں ایک مہنگی گاڑی میں سوار چند امیر زادوں نے شہریوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ اس گاڑی میں سوار نوجوان شہر کے مختلف علاقوں میں انوکھی وارداتیں کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے شہری شدید پریشان ہیں۔ یہ امیر زادے اپنی مہنگی گاڑی میں آدھی رات کے بعد نکلتے ہیں اور گھروں کے باہر کھڑی بڑی گاڑیوں کے ٹائر اتار کر لے جاتے ہیں۔ ان نوجوانوں کی شہر بھر میں وارداتوں کی سی سی ٹی وی فٹیجز بھی سامنے آئی ہیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہی گاڑی میں سوار یہ نوجوان پہلے کسی علاقے میں ریکی کرتے ہیں اور گھروں کے باہر کھڑی مہنگی گاڑیاں ڈھونڈتے ہیں۔ اس کے بعد یہ نوجوان اپنی گاڑی سے اتر کر جیک کی مدد سے کسی کی گاڑی کو اٹھا کر نیچے اینٹیں رکھ دیتے ہیں اور ٹائر اتار کر لے جاتے ہیں۔



یہ نوجوان پورے لاہور میں وارداتیں کر رہے ہیں اور شہر بھر کی کالونیوں اور ہاؤسنگ سوسائیٹیز میں لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ رات بھی اس گینگ نے جوبلی ٹاؤن میں واردات کی اور کئی گاڑیوں کے ٹائر اتار کر لے گئے، اس سے قبل اسی گینگ نے ڈیفنس میں بھی کئی گاڑیوں جے ٹائر چوری کر لیے۔ وارداتوں کی سی سی ٹی وی ویڈیوز اور تصاویر منظر عام پر آچکی ہیں۔ یہ ویڈیوز اور تصاویر آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔




Post by @usmankhadim111
View on Threads



lahore mein rich boys gang active 😂

Posted by Muhammad Usman Khadim on Sunday, 6 August 2023


شہری اس گینگ کے ہاتھوں شدید پریشان ہیں اور پولیس سے شکایت کی ہے کہ فوراً انہیں گرفتار کیا جائے۔ گینگ کی اپنی کار دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ کوئی عادی مجرم نہیں بلکہ شریر نوجوان ہیں جو کہ محض شہریوں کو ستانے کیلئے چوریاں کر رہے ہیں۔ کیونکہ یہ نوجوان خود مہنگی گاڑی میں گھومتے پھرتے ہیں اور اسی گاڑی پر ہی سوار ہو کر وارداتیں کر رہے ہیں۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ یہ نوجوان ڈرفٹنگ کے شوقین ہوں، اس لیے وہ نئی گاڑیوں کے نئے ٹائر چوری کرتے ہیں کیونکہ ڈرفٹنگ کے دوران گاڑی کے ٹائر بہت جلد خراب ہو جاتے ہیں تو ہزاروں بلکہ لاکھوں روپے کے نئے ٹائر خریدنے کی بجائے ان نوجوانوں نے ٹائر چرانا شروع کر دیے ہوں۔ 



تاہم جو بھی معاملہ ہو اس گینگ کی وجہ سے شہری شدید پریشان ہیں اور پولیس کو شکایات بھی موصول ہوئی ہیں البتہ ابھی تک اس گینگ کا سراغ نہیں لگایا جا سکا جس کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکار ہیں اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد اس گینگ کو گرفتار کیا جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لیں اور وارداتوں کا تدارک ہو سکے۔ 

Previous Post Next Post