Zunaira Mahum caught in Dua Zehra case -Dua Zehra Case Update

zunaira mahum latest vlog

دعا زہرہ کیس کو 1 سال ہو گیا ہے، اس کیس میں بہت سے کردار آئے اور گئے لیکن چند کردار ایسے ہیں جو مسلسل اس کیس سے جڑے رہے اور ان میں سے ایک کردار زنیرہ ماہم کا ہے۔ زنیرہ ماہم نے اس کیس سے کروڑوں روپے کمائے جس کے ثبوت بھی سامنے آچکے ہیں۔ زنیرہ ماہم روز دو افراد کے ساتھ اس کیس پر لمبی لمبی لائیو وڈیوز بھی کرتی رہی اور اس نے دعا زہرہ کے انٹرویوز بھی کیے۔ آخری وقت تک زنیرہ ماہم ظہیر گینگ کو سپورٹ کرتی رہی اور یہی کہتی رہی کہ مہدی کاظمی جھوٹے ہیں اور اس نے دعا زہرہ سے بھی اس کے والدین کے خلاف بہت سے بیانات دلوائے جس نے ان کی ساکھ کو شدید متاثر کیا۔ زنیرہ ماہم نے کئی جھوٹے کردار بھی اس کیس میں متعارف کروائے اور بعد میں وہ کردار کیس خراب کر کے غائب ہوتے رہے۔ جب کیس کا فیصلہ مہدی کاظمی کے حق میں ہوتا نظر آیا تو زنیرہ ماہم نے آہستہ آہستہ اس کیس سے دور ہونا شروع کردیا اور کوشش کی کہ وہ پیسہ سمیٹ کر اپنی جان اب چھڑا لے۔ لیکن کہتے ہیں نا کہ خدا کی لاٹھی بڑی بے آواز ہے اور جب وہ پڑتی ہے نا تو بڑوں بڑوں کے ہوش ٹھکانے آجاتے ہیں۔ زنیرہ ماہم مکمل پھنس گئی ہے اور اس کی وڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

دعا زہرہ کیس اپنے اختتام کی جانب جا رہا ہے اور اس وقت دعا زہرہ اپنے والدین کے گھر میں سکون کے ساتھ اپنی بہنوں کے ہمراہ زندگی ہنسی خوشی گزار رہی ہے جبکہ ظہیر بھی جان چھڑواتا پھر رہا ہے۔ ایسے میں وہ تمام لوگ جنہوں نے دعا زہرہ کیس کو خراب کیا اور اس کے والدین کو ذلیل و رسوا کیا انہوں نے مہدی کاظمی سے رابطے شروع کر دیے ہی اور معافیاں مانگی جا رہی ہیں۔ لیکن مہدی کاظمی ڈٹے ہوئے ہیں کہ وہ اپنی بیٹی کی زندگی اجیرن کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے اور سزا دلوا کر رہیں گے۔ زنیرہ ماہم نے بھی مہدی کاظمی سے رابطہ کیا ہے اور معافی مانگی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

دعا زہرہ کا گھر میں تازہ ترین انٹرویو 

زنیرہ ماہم نے مہدی کاظمی سے معافی مانگی ہے لیکن مہدی کاظمی نے باقیوں کی طرح زنیرہ ماہم کو بھی معاف نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مہدی کاظمی نے زنیرہ ماہم کو عدالت لے جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ زنیرہ ماہم کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی ہے اور اس کیس میں کمایا ہوا کروڑوں روپیہ اسے ہاتھ سے جاتا نظر آرہا ہے۔

زنیرہ ماہم نے خود اپنی نئی وڈیو میں بتایا ہے کہ وہ کراچی جا رہی ہے۔ زنیرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گھومنے پھرنے کراچی جا رہی ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ رپورٹس کے مطابق زنیرہ ماہم عدالت میں پیش ہونے جا رہی ہے۔ معروف یوٹیوبر ماریا علی کے مطابق زنیرہ ماہم کو عدالت میں طلب کیا گیا ہے، اس لیے وہ کراچی جا رہی ہے اور عدالت میں پیشی بھگتے گی جہاں زنیرہ ماہم کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔ زنیرہ ماہم اس وقت فرار ہونے کی کوشش کر رہی ہے لیکن اسے کوئی راستہ نہیں مل رہا۔ مہدی کاظمی نے ایف آئی اے سے بھی رابطہ کرلیا ہے، اس لیے اب زنیرہ ماہم ملک سے باہر بھی نہیں نا سکتی۔ زنیرہ ماہم اس سے قبل دعویٰ کر چکی ہے کہ اسکے خاندان کا تعلق پاک فوج سے ہے لیکن اب وہ سب پراپیگنڈہ بھی جھوٹا ثابت ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ اسی کیے زنیرہ ماہم نے نیا شوشہ چھوڑا ہے کہ اس کی کوئی مدد نہیں کر رہا اور ایجنسیاں بھی اس کی مدد نہیں کر رہی۔ سوال کرنے والے پوچھ رہے ہیں کہ پاکستان کے معزز ادارے بھلا کیوں اس فراڈ کی مدد کریں گے۔ معزز ادارے ایسے لوگوں کی کبھی سہولت کاری نہیں کریں گے کیونکہ وہ بھی جانتے ہیں کہ یہ خاتون مکمل فراڈ ہے۔

keywords: dua zehra, zunaira mahum, zunaira maham, mehdi kazmi, mehdi kazmi dua zehra, dua zahra update, dua zehra news, dua zehra update today, mehdi ali kazmi and zunaira mahum, maria ali dua zehra, 

Previous Post Next Post