ظہیر سے صلح کرو، دعا زہرہ کی گھر میں چیخ و پکار۔ مہدی کاظمی نے گھر میں قید کردیا

 

dua zehra new update from home

دعا زہرہ والدین کے گھر جاچکی ہے اور خبر یہ آئی ہے کہ اس نے گھر میں شور مچا دیا ہے کہ ظہیر احمد سے صلح کی جائے۔ ذرائع کے مطابق دعا زہرہ کے والدین نے اس سے وعدہ کیا تھا کہ ہ۔ارے حق میں بیان دے دو، ہم بعد میں ظہیر سے صلح کر کے تمہیں عزت سے رخصت کردیں گے لیکن دعا کے گھر پہنچتے ہی مہدی کاظمی اپنے وعدے سے مکر گئے ہیں اور ظہیر سے ملنے سے بھی انکار کردیا ہے جس کے بعد دعا زہرہ نے رو رو کر گھر سرپر اٹھا لیا ہے۔ جبکہ مہدی کاظمی نے دعا زہرہ کو چپ رکھنے کیلئے نیا قدم بھی اٹھا لیا ہے جس کا کئی لوگوں کو پہلے ہی ڈر تھا۔ دعا زہرہ کو چپ رکھنے کیلئے اسے گھر میں قید کردیا گیا ہے تاکہ اسکی بات کسی کے کانوں تک نہ پہنچ سکے۔ اس حوالے سے اب ظہیر گروہ نے بھی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

یوٹیوبر ماریا علی نے اپنے تازہ ترین ولاگ میں بتایا ہے کہ دعا زہرہ نے گھر والوں کو تنگ کرنا شروع کردیا ہے اور اسکا ایک ہی مطالبہ ہے کہ مہدی کاظمی ظہیر احمد سے صلح کریں اور دعا زہرہ کو اس کے ساتھ رخصت کردیں لیکن مہدی کاظمی اور انکا گھرانہ اس بات پر بضد ہے کہ اب ظہیر احمد کا انکی زندگیوں میں کوئی کردار نہیں ہے، ظہیر احمد اب ماضی کا قصہ بن چکا ہے اور وہ اب دعا زہرہ کی شادی جس سے چاہیں کریں گے۔ 

یہ بھی دیکھیں، لنک پر کلک کریں

ظہیر دولہا بن کر دعا زہرہ کے گھر پہنچ گیا

اس معاملے نے دعا زہرہ کے خیر خواہوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے اور وہ بار بار دعا زہرہ کے خیریت دریافت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دعا زہرہ نے گھر میں جو شور مچا رکھا ہے اس حوالے سے وڈیو بھی سامنے آئی ہے جو نیچے موجود ہے۔ وڈیو دیکھیں۔

مہدی کاظمی اس کیس میں ولن بنتے دکھائی دے رہے ہیں اور انہوں نے دعا زہرہ کو گھر میں قید کر دیا ہے، دعا زہرہ کاظمی کے گھر سے نکلنے پر پابندی لگا رکھی ہے اور کسی کو اس سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی جارہی۔ماریا علی نے کہا ہے کہ وہ باپ جو عدالت سے اپنی بیٹی کو لے جاتے ہوئے دعوے کر رہا تھا کہ اس سے بڑھ کر کوئی شخص اپنی بیٹی سے محبت نہیں کرتا اب وہی باپ بیٹی کیلئے جلاد بنا ہوا ہے اور اس پر ظلم ڈھا رہا ہے۔ دعا زہرہ کے حوالے سے کئی لوگوں نے مہدی کاظمی سے رابطے کی کوشش کی لیکن مہدی کاظمی نے کسی سے بات نہیں کی۔ پہلے اعلان کیا گیا تھا کہ کمسن بچی اپنے گھر جا کر میڈیا کو انٹرویو دے گی لیکن اب ایسا کچھ نہیں ہو رہا، دعا کو میڈیا سے بھی بات نہیں کرنے دی جارہی اور ہر کوئی پریشان ہے کہ دعا زہرہ کس حالت میں ہے اور کیسی ہے۔

دعا زہرہ کے ہمسائے کے مطابق مہدی کاظمی کے گھر سے دعا زہرہ کی چیخ و پکار کی آوازیں آتی رہتی ہیں اور وہ چیخ چیخ کر کہتی ہے کہ ظہیر سے ملنا ہے لیکن اسے مہدی کاظمی ملنے نہیں دے رہے۔ ماریا علی نے بتایا ہے کہ انہوں نے بھی مہدی کاظمی اور دعا زہرہ سے رابطے کی کوشش کی ہے لیکن ان کا رابطہ بھی ممکن نہیں ہو سکا۔

Previous Post Next Post