دعا زہرہ کا والدین کے ساتھ گھر میں تازہ ترین انٹرویو

dua zehra new interview

دعا زہرہ اس وقت اپنے گھر میں موجود ہے اور والدین کے ساتھ ہنسی خوشی رہ رہی ہے۔ دعا زہرہ نے والدین کے گھر میں پہنچ کر بتایا ہے کہ اس کے 8 ماہ ظہیر گینگ کے چنگل میں کس اذیت میں گزرے۔ کمسن بچی نے تفصیل سے بتایا کہ اس پر کیسے کیسے ظلم کیا گیا، کس طرح اس کی نازیبا وڈیوز بنا جر اسے بلیک میل کر کے مرضی کے بیانات دلوائے گئے اور کس طرح ظہیر نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ دعا زہرہ نے انکشاف کیا ہے کہ اسے مسلسل نشے میں رکھا جاتا تھا اور وہ ہر وقت غنودگی کی حالت میں ہوتی تھی، دعا نے بتایا کہ اس حالت میں اس کے ساتھ بہت کچھ غلط ہوتا رہا۔

دعا کا کہنا ہے کہ نور منیر اس پر تشدد کرتی تھی اور جبر سے اس سے والدین کے خلاف بیانات دلوائے جاتے تھے۔ دعا زہرہ کو ظہیر جنسی تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور جتنے ماہ وہ ادھر رہی اس کے ساتھ یہ ظلم ہوتا رہا۔ دعا زہرہ کے مطابق اس کی بہت سی وڈیوز اور آڈیوز ظہیر اور نور منیر کے پاس ہیں۔ یاد رہے کہ پہلے بھی دعا زہرہ اور ظہیر کی گندی تصاویر لیک ہوئی تھیں اور ظہیر کی ماں نور منیر نے اعتراف کیا تھا کہ وہ تصویریں اسی نے لیک کی تھیں۔ دعا زہرہ کو ظہیر کے گھر میں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا اور ذہنی ٹینشن دی جاتی تھی۔

دعا زہرہ کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل

اب دعا زہرہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے اوپر ہونے والے تمام مظالم عوام کے سامنے لائے گی اور انٹرویو میں اس حوالے سے سارے حقائق بتائے گی۔ دعا زہرہ نے کہا ہے کہ وہ عدالت اور میڈیا کو بتائے گی کہ کس طرح اس پر ظہیر نے ظلم کیا، کس طرح اسے استعمال کیا گیا، جس طرح اسے جنسی طور پر اذیت دی گئی، کس طرح اس کے ماں باپ کو رسوا کرنے کیلئے زبردستی اس سے بیانات دلوائے گئے، کس طرح اسے پریشان کیا جاتا رہا ہے۔

 دعا زہرہ گھر پہنچ کر معلوم ہوا ہے کہ کس طرح اس کے والدین پر الزامات لگائے جاتے رہے ہیں جس کے بعد اب اس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ تمام باتیں خود اپنے منہ سے عوام اور عدالت کو بتائے گی۔

دعا زہرہ کا یہ انٹرویو ایک دو روز کے اندر ریکارڈ ہوگا اور تمام لوگوں کیلئے یہاں شئیر کردیا جائے گا۔ آپ کی اس حوالے سے کیا تائے ہے۔ کیا دعا زہرہ اب سچ بول رہی ہے یا پہلے اس کے آنے والے بیانات سچے تھے۔ کیا اس کیس پر مزید بات کرنی چاہیے یا نہیں؟ اپنے کمنٹس میں اپنی رائے لازمی بتائیں تاکہ اسی کے مطابق ہم اس معاملے کو آگے لے کر چل سکیں۔ تاحال دعا زہرہ اپنے گھر میں خوش و خرم ہے اور اپنی بہنوں کے ساتھ اچھا وقت گزار رہی ہے۔ 

Previous Post Next Post