دعا زہرہ شدید بیمار ہوگئی، ہسپتال منتقل

 

dua zehra latest update

دعا زہرہ عدالت کے حکم پر اپنے گھر جا چکی ہے لیکن اب افسوسناک خبر آئی ہے کہ دعا زہرہ کی گھر میں طبیعت خراب ہوگئی ہے اور اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل جب دعا زہرہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں موجود تھی تب بھی اس کی طبیعت خراب ہوئی تھی جس کے بعد اسے ہسپتال لے جایا گیا تھا اور وہاں دعا زہرہ کا علاج کیا گیا تھا۔ اب دعا زہرہ والدین کے گھر میں تھیں جہاں سے رپورٹ آئی ہے کہ اس کی صحت یک دم خراب ہوئی ہے اور اسے ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اقرار الحسن نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے دعا زہرہ کی صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔

دعا زہرہ کا میڈیکل کیا جارہا ہے اور ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دعا زہرہ کو کیا بیماری ہے تاہم ڈاکٹرز اس کے پاس موجود ہیں اور مختلف ٹیسٹ کر رہے ہیں۔ بہت سے لوگ اس حوالے سے سوال اٹھا رہے ہیں کہ کمسن بچی دعا زہرہ کے ساتھ ظہیر گروپ کیا کرتا رہا جو اس کی طبیعت بار بار خراب ہورہی ہے اور اسے بار بار ہسپتال لے جانا پڑ رہا ہے۔ ڈاکٹرز تاحال اس حوالے سے کچھ بھی بتانے سے قاصر ہیں کہ دعا زہرہ کو کیا مسئلہ ہے۔ البتہ کچھ ڈاکٹرز نے تشویشناک بات کی ہے جس نے دعا زہرہ کے والدین کو شدید پریشان کردیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ظہیر دولہا بن کر دعا زہرہ کو لینے پہنچ گیا

کچھ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ کو کوئی جسمانی بیماری نہیں ہے بلکہ 8 ماہ تک شدید ذہنی دباؤ، جبر اور تشدد کی وجہ سے وہ ذہنی طور پر بیمار ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ کو ذہنی سکون کی ضرورت ہے اور اسے جلد از جلد عدالت و کچہری کے چکر سے نکال کر پرسکون زندگی گزارنے دی جائے ورنہ اس کی بیماری بڑھتی جائے گی۔ دعا زہرہ کی حالت اس وقت خطرے سے باہر ہے اور اسے ہسپتال سے گھر منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے معلومات سامنے آئی ہیں کہ مہدی کاظمی نے میڈیا اور سوشل میڈیا سے درخواست کی ہے کہ اب اس کیس کو مزید نہ چلایا جائے تا کہ کمسن بچی کے زہن پر مزید برا اثر نہ پڑے۔

Keywords: dua zehra, dua zahra, mehdi kazmi, zunaira mahum dua zehra, maria ali dua zehra, dua zehra case, dua zehra update, dua zehra latest update, dua zehra kazmi at home, dua zehra new interview

Previous Post Next Post