دعا زہرہ والدین کے حوالے، والد کے ساتھ روانہ

 

dua zehra with father interview

آخرکار دعا زہرہ والدین جو مل گئی۔ دعا زہرہ کا والد کے ساتھ پہلا انٹرویو بھی سامنے آگیا۔ انٹرویو کی وڈیو اسی آرٹیکل میں نیچے دیکھ سکتے ہیں۔ دعا زہرہ عدالت میں پیش ہوئی اور والدین کے حق میں بیان دے دیا۔ دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی بیٹی کو خود عدالت سے لے کر باہر نکلے۔ مہدی کاظمی سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا دعا زہرہ کیس کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ اس پر مہدی کاظمی نے جواب دیا کہ سارے لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ دعا زہرہ نے ہمارے حق میں بیان دیدیا ہے۔ مہدی کاظمی اس موقع پر انتہائی خوش دکھائی دیے۔

اس موقع پر مہدی کاظمی نے اپنی بیٹی کو اپنے ساتھ لگا رکھا تھا اور انتہائی مسرور دکھائی دے رہے تھے۔ صحافی نے دعا زہرہ سے سوال کیا کہ کیا آپ اپنے والدین کے ساتھ ہیں۔ اس پر دعا زہرہ نے اپنے والد کا ہاتھ پکڑے ہوئے جواب دیا کہ آپ کو یہ دیکھ کر اور کیا لگتا ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ والدین کے ساتھ گھر جائیں گی جس پر دعا زہرہ نے جواب دیا کہ بابا کے ساتھ گھر جاؤں گی۔ اس جواب پر سب لوگ خوشی سے کھلکھلا دیے۔ مہدی کاظمی نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔ 

اس ہے بعد مہدی کاظمی ایک سائیڈ پر ہو گئے اور دعا زہرہ پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے عملے کے ساتھ روانہ ہوگئی۔ اب دعا زہرہ کے بیان کی روشنی میں عدالت دعا زہرہ کو والدین جے ساتھ جانے کی اجازت دے دے گی اور دعا زہرہ اپنے والدین کے ساتھ ان کے گھر میں جا کر رہے گی۔ عدالت پیشی کے بعد مہدی کاظمی نے اللہ کا شکر ادا کیا اور میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے شروع سے ہی انکا ساتھ دیا ہے۔ دعا زہرہ اور مہدی کاظمی کا ایک ساتھ انٹرویو نیچے موجود ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔

اس حوالے سے دعا زہرہ کی والدہ نے بھی شکرانے کے نفل ادا کرنے کے بعد انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔ دعا زہرہ کی والدہ نے گھر میں تیاریاں شروع کردی ہیں۔ انہوں نے دعا زہرہ کا کمرہ بھی سجا دیا ہے۔ گھر میں عید کا ماحول بن گیا ہے اور سب لوگ بے انتہا خوش ہیں۔ مہدی کاظمی ہے قریبی ساتھیوں نے مہدی کاظمی اور دعا زہرہ کی والدہ کو مبارکباد دی ہے کہ آخر کار تقریبا ایک سال بعد انکی بیٹی گھر واپس آرہی ہے۔

Previous Post Next Post