سعودی حکومت ہر سال حاجیوں اور عمرہ زائرین کی خدمت کیلئے خادمین حج کی نوکریوں کا اعلان کرتی ہے۔ خادمین حج زیادہ تر پاکستان اور بھارت سے لیے جاتے ہیں اور ان کو بہت اچھی تنخواہ دی جاتی ہے، ساتھ ہی مفت رہائش اور کھانا پینا فراہم کیا جاتا ہے۔ سعودی حکومت مختلف کمپنیوں کو خادمین حج کیلئے ٹھیکہ دیتی ہے اور یہ کمپنیاں دنیا بھر ڈے خادمین حج ہائر کرتی ہیں اور انکو مفت ویزہ اور ٹکٹ بھی دیتی ہیں۔ ان خادمین کو اچھی تنخواہ دی جاتی ہے۔ پاکستانی حاجیوں کو راستے بتانے سے لے کر صاف صفائی کے کام کی نوکریاں آتی ہیں۔
سال 2025 میں بھی عمرہ کرنے کیلئے لاکھوں عازمین دنیا بھر سے سعودی عرب جا رہے ہیں اور دو ہزار تئیس میں چھبیس لاکھ مسلمان دنیا بھر سے حج کیلئے سعودی عرب جائیں گے۔ ان عازمین حج کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ راستے جاننے کیلئے بھی مدد کی ضرورت ہوتی ہے اور خانہ کعبہ، روزہ رسول ص اور دونوں شہروں میں حرم کی کی صفائی اور مختلف کاموں کیلئے بھی ملازمین کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ائیرپورٹس پر بھی حاجیوں کی رہنمائی کیلئے خادمین کی ضرورت پڑتی ہے۔
خادمین حج یہی کام کرنے کیلئے سعودی عرب میں بلائے جاتے ہیں اور انکی نوکری دی جاتی ہے۔ اگر آپ بھی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں خادم حج کی نوکری حاصل کرنے اور حج کی سعادت حاصل کرنا چاہتے ہیں اور ساتھ ہیں اچھی تنخواہ بھی لینا چاہتے ہیں خادم حج کی نوکری کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں۔ خادمین حج کی نوکری 2 طرح کی ہوتی ہے۔ ایک سرکاری ملازمین کیلئے۔ محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، ریسکیو ڈیپارٹمنٹ اور وزارت مذہبی امور کے ملازمین سرکاری طور پر خادم حج کی ڈیوٹی کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں۔ اسی طرح عام شہری جو پڑھنا لکھنا جانتا ہو، معذور نہ ہو اور کسی بڑی بیماری کا شکار نہ ہو وہ براہ راست سعودی عرب میں کام کرنے والی کمپنیوں میں اپلائی کر سکتے ہیں۔
لیکن یہاں پر دھیان رہے کہ بہت سے جرائم پیشہ عناصر حج کے نام پر دھوکے کر رہے ہیں اور فراڈ بھی کر رہے ہیں۔ اس لیے اپلائی کرتے وقت مکمل تسلی کرلیں کہ کسی رجسٹرڈ اور قابل اعتماد کمپنی سے اپلائی کریں تاکہ آپ کے ساتھ فراڈ نہ ہو۔ کسی کو ایڈوانس میں پیسے نہ دیں اور نہ ہی انجان بندے کو پاسپورٹ دیں۔ جب نوکری مل جائے تو کسی ایجنٹ یا کمپنی کے کہنے ہر انکا کوئی سامان یا بیگ ساتھ لے کر سعودی عرب نہ جائیں۔
Khadmeen hajj jobs, hajj jobs, jobs in saudi arabia, saudia jobs application, hajj jobs application