Hajj 2025 Cost, Hajj Packages & all important information about How to Apply for Hajj

Hajj 2025 news update today Pakistan

پاکستانیوں کیلئے حج پالیسی 2025 کی معلومات سامنے آگئی ہیں۔ سرکاری حج پیکیج میں کتنے لاکھ ادا کرنا ہوں گے؟ حج کیلئے اہم۔ تاریخیں کونسی ہیں؟ کون کون سے پیکج رکھے گئے ہیں؟ ان تمام سوالوں کے جوابات اور حاجیوں کیلئے اہم ترین معلومات سامنے آگئی ہیں۔ اس آرٹیکل کا لنک اپنے پاس سیو کر کے رکھ لیں کیونکہ ہر حاجی کو یہ آئندہ چند ماہ بہت زیادہ کام آئے گا۔ 

آئندہ حج کے مناسک 4 جون 2025 سے 9 جون 2025 کے درمیان ادا کیے جائیں گے۔ گزشتہ کئی برسوں سے حج شدید گرمی میں آرہا ہے۔ حج کے لیے جانے والا ہر حاجی صرف ایک مرتبہ ریاض الجنہ جا سکے گا اور اس کیلئے بھی آن لائن ایپ کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ 


ذرائع کت مطابق وفاقی کابینہ حج پالیسی 2025 کی منظوری آئندہ ہفتے دے گی، اس سے قبل سرکولیش کے ذریعے حج پالیسی 2025 کی منظوری نہیں لی جا سکی تھی۔ وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کی پالیسی منظوری کیلئےدوبارہ کابینہ کو بھجوائی ہے۔ ذرائع کے مطابق حج 2025 کا سرکاری حج پیکیج 10 لاکھ 65 ہزار روپے سے 10 لاکھ 75 ہزار روپے کےدرمیان رکھنے کی تجویز دی ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے ملے حج کوٹہ 2025 کےمطابق پاکستان سےایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین 2025 میں حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

Khadmeen e hajj jobs 2025

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ حج کوٹہ سرکاری حج سکیم 2025 اور پرائیویٹ حج اسکیم 2025 میں 50 فیصد کے تناسب سے تقسیم ہوگا، حج پالسی میں اسپانسر شپ اسکیم بھی تجویز دی گئی ہے جو کہ گزشتہ سال ہی متاعرف کروائی گئی تھی۔ اے آر وائے نیوز کے مطابق اس مرتبہ بھی طویل دورانیے کا حج 38 سے 42 روز کا ہوگا اور مختصر دورانیے کا حج 20 سے 25 دنوں پر محیط ہوگا۔ یاد رہے کہ عازمین حج کے لیے سعودی حکومت سے منظور شدہ ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حج کی درخواستیں نومبر میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ پالیسی کے مطابق اگر قسطوں میں رقم جمع کروانے کی منظوری مل گئی تو حج کی درخواست کے ساتھ صرف 2 لاکھ روپے فی حاجی جمع کروانے ہوں گے۔ بقیہ رقم مزید 2 قسطوں میں جمع کروانی ہوگی۔ قسطیں ہونے سے حجاج کو بہت آسانی ہو جائے گی۔ حاجی کسی بھی شہر یا علاقے کے کسی بھی منظور شدہ بینک کی برانچ سے حج کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں۔ حج کی درخواست کیلئے اس بینک میں اکاؤنٹ ہونا ضروری نہیں ہے۔ قرعہ اندازی میں کسی ایک حاجی کا نام آنے پر اس کے گروپ کے تمام حجاج سلیکٹ ہو جائیں گے۔ 

Keywords: haj, hajj 2025, hajj 2025 news update today Pakistan, hajj 2025 policy, hajj policy 2025, hajj cost, hajj installments, hajj application, how to apply for hajj, hajj expenses, hajj date, 2025 hajj news today, Pakistan hajj update,

Previous Post Next Post