Babar Azam decided to resign from captaincy of Pakistan cricket team

babar azam resign

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے وائٹ بال کرکٹ یعنی ون ڈے، ٹی ٹونٹی فارمیٹس میں کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مبطابق کنگ بابر اعظم کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ 29 سالہ پاکستانی بلے باز بابر اعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ اور اپنے قریبی احباب سے مشاورت کرتے ہوئے اپنی کپتانی کے مستقبل کے حوالے سے رہنمائی حاصل کر رہے ہیں۔ بابر اعظم کی پریس کانفرنس کی ویڈیو نیچے دی گئی ہے، وہ بھی ملاحظہ کریں۔

ضمہ کو کولکتہ کے سٹیڈیم میں ٹریننگ کے دوران بابر اعظم  نے رمیز راجہ سے مشورہ مانگا تھا کہ انہیں کیا کرنا چاہیے۔ کرکٹ ٹیم کی موجودہ کارکردگی کے پیش نظر بابر اعظم کپتانی سے مستعفی ہونے کا سوچ رہے ہیں اور اس حوالے سے وہ خاص طور پر اپنے والد سے ملنے والے مشوروں کو اہمیت دے رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور سابق کرکٹرز کے طرز عمل پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کو ان کے قریبی لوگوں کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ انہیں کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے مستعفی ہو جانا چاہیے تاہم ذرائع کے مطابق بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے فی الحال استعفیٰ نہیں دیں گے بلکہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سے استعفیٰ دیں گے۔

دوسری جانب ورلڈ کپ 2023 سے پاکستانی ٹیم باہر ہو گئی ہے۔ آج پاکستان آخری میچ انگلینڈ کے خلاف کھیل رہا ہے اور انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے اور اب پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا کوئی امکان بھی نہیں بچا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم کی جارحانہ بیٹنگ جاری ہے۔


Previous Post Next Post