نگران وزیراعلیٰ رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے


care taker CM Azam Khan Died

اعظم خان خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ تھے۔ گزشتہ روز انہیں طبیعت خراب ہونے پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور دار فانی سے کوچ کر گئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق اعظم خان متعدد بیماریوں کا شکار تھے۔ اعظم خان گزشتہ چند روز سے بیمار اور ڈائریا میں بھی مبتلا تھے۔ گزشتہ روز ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ہسپتال لایا گیا لیکن ان کا انتقال ہو گیا۔

واضح رہے کہ اعظم خان نے رواں برس جنوری میں نگران وزیرعلیٰ خیبرپختونخواہ کے طور پر حلف اٹھایا تھا، وہ اس سے قبل نگران وزیر بھی رہے ہیں۔ اعظم خان کا تعلق بیورکریسی سے تھا، وہ چارسدھا میں پیدا ہوئے اور سول سروس جوائن کرنے کے بعد اہم ترین عہدوں پر تعینات رہے۔ اعظم خان وزارت پٹرولیم کے سیکرٹری بھی رہے۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: عمران ریاض خان کی رہائی کے بعد پہلی ویڈیو سامنے آگئی

اعظم خان کی وفات پر تمام سیاسی و سماجی حلقوں نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اعظم خان کی نماز جنازہ سے متعلق ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ان کی تدفین چارسدھا میں آبائی علاقے میں کی جائے گی۔ 

Previous Post Next Post